Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

سکردو پولیس کی کامیاب کاروائی کروڑوں روپےلے کر بھاگنے والا ملزم گرفتار

 سکردو پولیس کی کامیاب کارروائی:  
سکردو پولیس کی کامیاب کاروائی کروڑوں روپےلے کر بھاگنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد (کرائم رپورٹ) سکردو کے لوگوں کو زیادہ رقم کا جھانسہ دیکر کڑوروں رقم لیکر بھاگنے ولا ای ایف یو کا منیجر  کو سکردو پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں متعدد فراڈ کے مقدمات درج تھے۔ وہ ای ایف یو سکردو کے منیجر کے عہدے پر فائز تھے اور بلتستان کے ہزاروں لوگوں سے سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیا کر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

سکردو پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جس پر ایس ایس پی اسحاق حسین، ایس ڈی پی او سہیل اور اے ایس آئی مسلم سردار کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔ متاثرین نے ملزم کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سکردو پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس ملزم کو بروقت نہ پکڑتی تو ان کی امیدیں دم توڑ جاتی۔

یہ کارروائی نہ صرف متاثرین کے لیے اطمینان کا باعث بنی بلکہ سکردو پولیس کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments