Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

شوہر کا موڈ خوشگوار بنانے کے طریقے

*🌱شوہر کا موڈ خوشگوار بنانے کے
شوہر کا موڈ خوشگوار بنانے کے طریقے

طریقے!!🌱

 آپ اپنے شوہر کا موڈ خوشگوار بنانا چاہتی ہیں کیونکہ اپ ان سے بے حد پیار کرتی ہیں اور ان کی فکر کرتی ہیں، آپ ان کے چہرے پر مسکراہٹ لانا چاہتی ہیں اگر آپ  چاہتی ہیں کہ آپ اور اپ کے شوہر کے درمیان تعلقات مضبوط رہیں تو اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی خوشی کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر کی خوشی کا بھی خیال رکھیں۔
 
 *☘️شوہر کا موڈ خوشگوار بنانے کے طریقے☘️* 

آپ مختلف طریقوں سے اپنے شوہر کا موڈ بہتر بنا سکتی ہیں، اور ایک بیوی کی سب سے بری کامیابی ہی یہی ہوتی کہ وہ اپنے شوہرکے مزاج کو سمجھ سکے۔ کون سی بات اپ کے شوہر کو خوش کرتی ہے اور کون سی بات ناراض اس بات کا اپ کو بخوبی اندازہ ہو۔

 *🌴خاص طور پر شوہر کے لئے تیار ہوں

ہر عورت کی یہ خواہش ہوتیہے کہ کہ وہ اپنے شوہر کے سامنے خوبصورت اور جاذب نظر  لگے ۔آپ اپنے شوہر کو خوش کرنے کے لئے اس کی پسند کے مطابق تیار ہوں، اس کی پسند کے رنگ کے کپڑے پہنیں ، خوبصرت سا میک اپ کریں اس کا من پسند پرفیوم لگائیں اور ایسا دکھنے کی کوشش کریں جو اپ کے شوہر کے چہرے پر پیاری سی مسکراہٹ لے آئے۔

 *🌴اس کی پسند کا کھانا بنائیں

اگر آپ کے شوہر کا موڈ کسی وجہ سے خراب ہے  اور آپ کو بھی اچھا نہیں لگ رہا  ہے تو آپ کو چاہئے کہ آپ اپنے شوہر کا موڈ خوشگوار بنائیں۔ اس کی پسند کا کھانا  بنائیں۔خوب محنت اور دل لگا کر وہ پکوان پکائیں جو اپ کے شوہر بہت خوشی اور شوق سے کھاتے ہیں، کھانا بنانے کے بعد انتہائی خوبصورتی سے کھانے کی میز سجائیں اور ننفاست سے کھانا میز پر لگانے کے بعد خود تیار ہوں اور اپنے شوہر کو سرپرائز دیں۔ممکن ہے کہ مزیدار کھانے کی خوشبو سے اور اس کے ذائقے سے اپ کے شوہر کا موڈ خوشگوار ہو جائے۔

 *🌴اپنے شوہر سے محبت کا اظہار کریں

یہ یاد رکھیں کہ وہ آپ کے جیون ساتھی ہیں اور آپ کی محبت ہیں۔اگر آپ اپنی ذاتی زندگی  کی مصروفیت کی وجہ سے ان سے دور ہوتی جا رہی ہیں تو اس دوری کو کم کریں ان سے محبت کا اظہار کریں، ان کے گلے لگیں۔پیار بھرے پیغامات بھیجیں یا پیار بھرے گانیں ان کے ساتھ شیئر کریں ان کو اس بات کا یقین دلائیں کہ آپ ان کے ساتھ شادی کر کے کس قدر خوش اور مطمئین ہیں

 *🌴اپنے شوہر کا شکریہ ادا کریں*

اس دنیا میں کوئی بھی انسان ایسا نہیں ہے جو دوسرے کے منہ سے اپنے لئے شکریہ یا تعریف نہیں چاہتا ہوگ۔آپ بھی اپنے شوہر کا شکریہ ادا کریں وہ آپ کے لئے جو کچھ بھی کرتے ہیں چاہے تھوڑا ہو یا زیادہ آپ ان کی اس خدمات کی تعریف کریں اور انہیں اس بات کا یقین دلائیں کہ آپ اس کی آپ کے لئے کئے جانے والی کوششوں کی مشکور ہیں اور اس کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
 *🌴مثبت  رویہ اپنائیں* 
آپ اس کی روح کی ساتھی ہیں اور آپ کے شوہر کی خوشی کے لئے ضروری ہے کہ آپ خوش ہوں اسے اپنی خوشی کا یقین دلائیں۔ جب وہ گھر آئیں تو آپ خوشگوار مسکراہٹ کے ساتھ اس کا استقبال کریں، ممکن ہو تو اس کے گلے ملیں یا بوسا دیں۔اس کے انے سے پہلے اچھے سے تیار ہوں اور گھر بھی سلیقے سے صاف کیا ہو ۔ یہ طریقہ آپ کے شوہر پر مثبت اثرات مرتب کریگا۔
 *🌴نرمی سے بات چیت کریں* 

اپنے شوہر سے ہمیشہ نرم لہجے میں شائستگی سے اور محبت بھرے انداز میں بات کریں، چاہے وہ باہر سے گھر آیا ہو یا گھر پر ہی ہو اپنا رویہ شائستہ ہی رکھیں بلاوجہ اونچی اور تیز آواز میں گفتگو کرنے سے پرہیز کریں۔ اگر ان کا موڈ خراب ہو یا وہ  تھکے ہوئے ہوں  تو  انہیں سکوں دینے کی پوری کوشش کریں۔
میاں بیوی کا رشتہ انتہائی خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ بہت نازک بھی ہوتا ہے اس کو بچائے رکھنا بہت مشکل اور محنت طلب ہو سکتا ہے اور اس میں پیدا ہونے والی پیچیدگیاں نفسیاتی مسائل کی وجہ بنتی ہیں۔ اس سلسلے میں آپ ہم سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ 
 *🌴رومانس پر توجہ دیں* 
شادی کے چند سالوں کے بعد میاں بیوی کی رومانوی زندگی ذمہ داریوں کی نظر ہو جاتی ہے اور یہی وجہ دونوں میں دوریاں پیدا کرتی ہے  ہمیشہ اپنی شادی میں محبت اور رومانس کو زندہ رکھنے کی کوشش کریں تب ہی آپ دونوں ایک دوسرے سے جڑے رہیں گےاور وقت کے ساتھ ساتھ آپ کا رشتہ مضبوط ہو گا۔آپس میں محبت بھرے پل گزاریں، ویک اینڈ پر رومانٹک مووی دیکھنے کا اہتمام کریں اور چھٹی کا دن کاموں کے بجائے ان کے ساتھ گزاریں
 *🌴باہر گھومنے جانے کا پروگرام بنائیں* 
اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ دونوں اپنی مصروفیات کی وجہ سے اکھٹے وقت نہیں گزار پا رہے تو آپ باہر گھومنے جانے کا پلان بنائیں ممکن ہو تو اپنے انہیں ایک سرپرائز ٹرپ کا تحفہ دیں ۔ اس جگہ پر جائیں جو ان  کی من پسند ہو یا پھر جہاں آپ ہنی مون منانے گئے تھے ۔ اکھٹے وقت گزاریں ، ہاتھوں میں ہاتھ دے کر چہل قدمی کریں، شادی کے شروع کے دنوں کو یاد کریں پیار بھری باتیں یاد کریں ، اکھٹے باہر کھانا کھائیں اور اسے ضون ہونے کا احساس دلائیں۔ 
 *🌴اس کے مشاغل میں دلچسپی لیں* 
ممکن ہے کہ جو شوق آپ کے شوہر کے ہوں وہ آپ کو بالکل پسند نہ ہوں لیکن اگر آپ ان کی قربت چاہتی ہیں تو آپ کو اس کے مشاغل میں اس کا ساتھ دینا ہوگا اگر اسے کوئی کھیل کھیلنا پسند ہے تو آپ اس کا حصہ بنیں یا اگر وہ ٹی وی پر کوئی پروگرام یا کھیل دیکھتا ہے تو اس کے ساتھ بیٹھ کر دیکھیں۔  اپ کا یہ سب کرنا اسے خوشی دیگا اور آپ دونوں میں قٓربت بڑھے گی۔
 *🌴اس کے خاندان کو اپنا خاندان بنائیں* 
اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ ہر کسی کے لئے اس کا خاندان اہم ہوتا ہے سو اپنے جیون ساتھی  کی خوشی کے لئے آپ بھی اس کے خاندان کو اپنائیں ان کے طور طریقوں کو اپنانے کی کوشش کریں ان کے خوشی غمی میں ان کا ساتھ دیں آپ کا ایسا کرنا  نہ صرٖف اس کو خوش کرتا ہے بلکہ اس کی نظر میں آپ کی قدروقیمت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
 *🌴شوہرکا موڈ* 
اسے اپنی ذات کے لئے وقت دیں
اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ آپ کے شوہر ہیں اور مکمل طور پر آپ ہی کے ہیں لیکن انہیں اپنی ذات کے لئے بھی وقت دیں ۔ وہ وقت جو وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں یا اکیلے گزارنا چاہتے ہیں۔ممکن ہے کہ اسے ذہنی سکون کے لئے اکیلا رہنا ہو ایسے وقت میں جو وہ چاہتا ہے ویسا ہی کریں تاکہ وہ  دماغی سکون حاصل کر سکے۔                                             
اس کے علاوہ بھی بہت سے ایسے اقدامات ہیں جن سے آپ اپنے شوہر کا موڈ نہ صرف خوشگوار بنا  سکتی ہیں بلکہ اسے اپنا دیوانہ بنا سکتی ہیں لیکن اس چند اقدامات پر عمل کر کے بھی اپ بہت کچھ حاصل کر سکتی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments