Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

کتپناہ جھیل دیکھنے کے بہترین سیزن کون سا ہے مکمل معلومات جانیے


کتپناہ جھیل دیکھنے کے بہترین سیزن کون سا ہے مکمل معلومات جانیے

بلتستان کی خوبصورت دلکش نظاروں میں سے سیاحوں کی دل کو چھونے والی ایک منفرد قدرتی حسن سے مالا مال جھیل جوکہ سکردو کے گاوں کتپناہ میں موجود ہے ہے انتہائی خوبصورت اور دلفریب ہے۔لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ اس جھیل میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے کچھ سیاحوں کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ یہ جھیل ہے یا سرد صحرا کی گود میں ایک سبز میدان ۔تو ان تمام سیاحوں کی خدمت میں عرض کرتا چلوں کہ یہ واقعی میں ایک قدرتی جھیل ہے اور خوبصورت حسن رکھتا ہے۔
چونکہ گرمیاں شروع ہوتے ہی یعنی  اپریل مئی کے مہینے سے اس جھیل کا پانی جوکہ کتپناہ سے آگے دو گاؤں رنگاہ اور زرسنا جوکہ ائرپورٹ اور دریاۓ سندھ کے بیجھ میں موجود ہے وہاں کھیتوں کے لئی اس جھیل کا پانی استعمال ہوتاہے جس کی وجہ سے جون جلوئی کی بعد سے اس جھےل میں پانی نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے۔
چونکہ اس جھیل میں ایک قسم کا  گھاس بھی موجود ہوتا ہے جو پانی وافر

مقدار میں ملنے کی وجہ سے زیادہ مقدار میں اگ جاتا ہے اور بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے بھی اس میں موجود باقی پانی بھی نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے اس جھیل کا حسن بھی کم ہوجاتا ہے اور اکثر سیاہ پریشان بھی ہوجاتی ہیں۔
تو جتنے بھی سیاہ ہے اگر پانی سے بھرا اور جو آپ لوگوں کو تصویروں میں بہترین نظر آنے والا کتپناہ جھیل دیکھنے کے لیے اپریل اور مئی کے مہینہ بہتر ہوگا البتہ اگر سردصحرا جوکہ بلتستان کے مشہور سیاہی مقاموں میں سے ایک مقام ہے دیکھنے کے لیے سالہا سال آپ کے لیے بہترین ہے۔

کتپناہ کجھیل ایک خوبصورت جھیل ہے جو پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں واقع ہے۔ یہ جھیل اپنی شاندار قدرتی خوبصورتی اور پُرامن ماحول کے لیے مشہور ہے۔
کتپناہ کجھیل کا پانی صاف نیلا ہے اور اس کے اردگرد پہاڑوں کی خوبصورتی اس جگہ کو مزید دلکش بنا دیتی ہے۔ یہ جھیل ماہی گیری اور کشتی رانی کے لیے بھی مقبول ہے۔
کتپناہ کجھیل کا نام کتپناہ گاؤں سے لیا گیا ہے جو اس جھیل کے قریب واقع ہے۔ یہ گاؤں مقامی لوگوں کے لیے ایک اہم مرکز ہے۔
اگر آپ پاکستان کے شمالی علاقوں میں سفر کر رہے ہیں تو کتپناہ کجھیل کو ضرور دیکھنے جائیں۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جو آپ کو اپنی خوبصورتی سے مسحور کر دے گی۔


Post a Comment

0 Comments