آئینی ترمیم اس لئے ہورہی ہے کیونکہ انہوں نے 4 امپائرز کو ساتھ ملاکر کھیلا اور پھر بھی ہار گئے،آئینی ترمیم 3 ایمپائروں کو توسیع دینے کیلئے کرنی پڑ رہی ہے
توسیع والے ایمپائرز میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر شامل ہیں،توسیع اس لیے دینے کی کوشش ہو رہی ہے تاکہ فراڈ الیکشن کو تحفظ دے سکیں
آئینی ترمیم والا معاملہ تو اب ریورس ہوگیا ہے،صحافی کا سوال
حکومت نمبرز پورے کررہی ہے،انہوں نے ترمیم لانی ہی لانی ہے،عمران خان کا جواب
صحافی نے پھر سوال کیا کہ ، مولانا فضل الرحمان کے کردار کو کیسے دیکھتے ہیں؟
عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ کہہ نہیں سکتا۔۔۔!!!
آپ مولانا صاحب کے بارے میں کلیئر نہیں ہیں،صحافی کا سوال
جمہوریت کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا، مولانا اگر جمہوریت کیلئے ساتھ کھڑا ہے تو یہ اچھی بات ہے، عمران خان کا جواب
انہیں ڈر لگا ہوا ہے کہ قاضی فائر عیسیٰ راستے سے ہٹ گیا تو 9مئی اور فراڈ الیکشن کی تحقیقات کُھل جائیں گی
9مئی کو ہماری پارٹی ختم کرنے کی کوشش کی گئی،آئین کے خلاف الیکشن کو تاخیر کا شکار کیا گیا تاکہ پی ٹی آئی کو کرش کیا جاسکے،مجھ پر 140 کیس 9 مئی سے پہلے ہو چکے تھے،مجھ پر 2قاتلانہ حملے بھی ہو چکے تھے،پارٹی ختم نہیں ہو رہی تھی اسی لیے 9مئی کیا گیا
قاضی فائز عیسیٰ ایک سال سے 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری نہیں ہونے دے رہا،انہیں ڈر ہے کہ نیا چیف جسٹس آیا تو 9 مئی کی تحقیقات کرائے گا،9مئی جس نے کروایا وہی اس کا اصل ذمہ دار ہے
لاہور سے نکلتے ہوئے کہا تھا کہ وارنٹ دکھائیں اور گرفتار کر لیں،مجھے گرفتار کر کے گھسیٹ کر لے جانے کا مقصد لوگوں کو اشتعال دلانا تھا،ہر جگہ کی سی سی ٹی وی فٹیج غائب کر دی گئی،اسلام اباد ہائی کورٹ سے اغوا کی فٹیج بھی چوری ہو گئی
کرش کرنے کے بعد 8 فروری کا الیکشن کروایا گیا،8 فروری کو جو انقلاب آیا وہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا،8 فروری کو پی ٹی آئی بغیر لڑے جیت گئی
نواز شریف نے تو فتح کی تقریر تیار کر رکھی تھی،یاسمین راشد جیل میں ہوتے ہوئے بھی جیت چُکی تھی،نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے، 8 ماہ گزر چُکے ہیں،الیکشن ٹریبیونل کیوں کام نہیں کر رہے
3چیف جسٹس نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ بنائی تھی، حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کہتی ہے کہ یحییٰ خان نے اپنی طاقت بچانے کے لیے جمہوریت کا جنازہ نکالا
اپنی طاقت بچانے کیلئے ملک کو آج دوبارہ اس نہج پر لایا جا رہا ہے،قانون کی بالادستی کو ختم کیا جا رہا ہے، قانون کی بالادستی کے بغیر سرمایہ کاری نہیں آسکتی یہ آپس میں جڑے ہوئے ہیں
سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی،آج صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کا موازنہ میانمار سے ہو رہا ہے،4 ہزار پاکستانی کمپنیوں نے دبئی چیمبر میں رجسٹریشن کروائی ہے پیسہ ملک سے باہر جا رہا ہے
چائنہ کی ترقی میں بیرون ملک مقیم چینیوں نے سرمایہ کاری کی تھی،بیرون ملک مقیم پاکستانی اثاثہ ہیں قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے لیے ان کی سرمایہ کاری اہم ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانی قانون کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں کر رہے
نواز شریف زرداری اور محسن نقوی سمیت تمام بڑوں کے پیسے بیرون ملک پڑے ہیں،فراڈ حکومت کی وجہ سے بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری نہیں کر رہے
ملک کو اصلاحات کی ضرورت ہے پاکستان اس کے بغیر دلدل سے نہیں نکل سکتا،اصلاحات کے ذریعے خرچ کو کم اور آمدنی کو بڑھانا ہوتا ہے،8ماہ ہونے کو ہیں حکومت نے کتنی ریفارمز کی اور کتنے اخراجات کم کیے
یہ حکومت این آر او کی پیداوار ہے،حکومت سے نہ خرچ کم ہونے ہیں نا سرمایہ کاری بڑھنی ہے،بڑے لوگوں پر بوجھ ڈال نہیں سکتے کیونکہ وہاں مافیا بیٹھے ہیں
صرف سُپریم کورٹ سے لوگوں کو اُمیدیں ہیں اس کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے،ماتحت عدلیہ اور پولیس پر کسی کو اعتماد نہیں رہا
جو بھی ہو جائے لاہور کا جلسہ کریں گے،قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ لاہور کے جلسے میں کشتیاں جلا کر نکلیں، عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام۔۔۔!!!
0 Comments