Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

میری محبت سایہ

میری محبت سایہ
میری محبت سایہ 

تحریر :علی شان 

عشیرہ عشیرہ مغرب کی اذان ہو رہی تھی7سالہ عشیرہ جوکہ باہر گلی کھیل رہی تھی اپنی ماں شمائلہ کی آواز سن کر ان کی جانب آئ تھی ۔

عشیرہ تمھیں کتنی بار منع کیا ہے کہ جب مغرب کی اذان ہو رہی ہو تو گھر آجایا کرو اور اس برگد کے درخت سے دور رہا کرو مگر تم میری بات سنتی ہی نہیں ہو شمائلہ خفا ہو کر بولی تھی شمائلہ کے یوں بولنے پر عشیرہ سہم گئ تھی ۔

اچھا میں اپنے کھیلونے لیکر آتی ہوں عشیرہ ڈرتے ہوئے بولی تھی عشیرہ اس درخت کے پاس گئ تھی کیونکہ اس نے اپنے سارے کھلونے وہیں اس درخت کے پاس سجائے ہوئے تھے ۔

شمائلہ نے کئ بار اس کو منع کیا تھا اس برگد کے درخت کے پاس کھیلنے سے اور وہ ہمیشہ یہ ہی غلطی کرتی تھی عشیرہ نے اپنے سارے کھلونے سمیٹے تھےاور پھر گھر کے اندر آگئ تھی عشیرہ کے آنے کے بعد شمائلہ نے ایک نظر اس برگد کے درخت کو دیکھا تھا اور پھر گھر کا دروازہ بندھ کر لیا تھا ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::+++:::::::::::::::::::::::::+++:::::::::::::::::::::::::::::::

کیا ہوا مجھے تم کچھ پریشان لگ رہی ہو کمال نے جب شمائلہ کو کچھ پریشان دیکھا تھا تو پوچھا تھا ۔

کمال ہمارے گھر کے سامنے کونے میں جو برگد کا درخت ہے کبھی کبھی مجھے اس سے بہت خوف محسوس ہوتا ہے ۔

خوف محسوس ہوتا ہے مگر کیوں شمائلہ کے جواب دینے پر کمال نے حیران ہو کر پوچھا تھا ۔

لوگ کہتے ہیں کہ برگد کے درخت پر جنات کا سایہ ہوتا ہے پریشانی والی بات تو یہ ہے کہ عشیرہ پورے دن اس درخت کے پاس کھیلتی رہتی ہے مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں عشیرہ کسی مصیبت میں نہ اجائے سات سالہ عشیرہ جوکہ پر سکون نیند سو رہی تھی شمائلہ اس کے سر میں ہاتھ پھیرتے ہوئے بولی تھی ۔

کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ اگر ہم وہ درخت کٹوا دیں ۔

نہیں شمائلہ ایسا نہیں ہو سکتا جب سے ہم یہاں آئے ہیں یہ درخت اس سے پہلے کا ہے ارد گرد کے لوگ اس بات سے اعتراض کریں گے اور ویسے بھی ہم یہاں دو سال سے ہیں اب تک ہم نے یہاں ایسا کچھ نہیں سنا کہ اس درخت پر کوئ سایہ ہے اور ویسے بھی درخت گھر سے باہر ہے گھر کے اندر نہیں اس لیے ہمیں اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

کمال تم پولیس میں ہو اگر تم کوشش کرو گے تو کوئ کچھ نہیں بولے گا شمائلہ نے کمال کو اس کی پولیس کی نوکری کا حوالہ دیا تھا ۔

دیکھو تمہارا ڈر بے وجہ ہے ایسا کچھ بھی نہیں ہے شمائلہ کی بات کو کمال نے رد کیا تھا اور پھر سونے کے لئے آنکھیں موند لیں تھیں جبکہ شمائلہ بھی خاموش ہو کر سونے کے لئے لیٹ گئی تھی ۔

Post a Comment

0 Comments