وادی کتپناہ ایک خوبصورت اور منفرد گاوں ہے جس کے ایک سائیڈ پہ
جھیل جبکہ دوسرے سائیڈ پہ سر صحرا ہے۔اس کے ایک سائیڈ پہ جھیل ہے جس میں رنگ برنگے مچھلیاں اور مرغابیاں دیکھنے کو ملتے ہیں۔
ایک وقت تھا جب اس جھیل میں پانی بھر بھر کے ہوا کرتا تھا تو یہاں پر بہت سارے مرغابیاں دیکھنے کو ملتا تھا جبکہ ابھی ایک تو ہجوم زیادہ اور دوسرا پانی کی کمی کی وجہ سے مرغابیاں سالہا سال کم ہوتا جارہا ہے۔دوسری طرف جھیل کے بغل میں موجود صحرا جس کو نقپو بیاما کے نام سے جانا جاتا ہے باہر سے آنے والے سیاہوں کی سب سے پسند دیدہ جگہ ہے چونکہ یہ صحرا سرد ہے اور گرمیوں کے موسم میں بھی اس ممعلاقے میں اور خاص کر صحرا میں گرمی نہیں ہوتا۔دور جدید کے بڑھتے آبادی اور وقت کے بدلتے تیور کے ساتھ ساتھ اس صحرا کےاور جھیل کے بیج میں بہت سارے ہوٹلوں کی تعمرات کئے گئے ہیں اور لوگوں کے کیے خاص کر باہر سے آئے مہنانوں اور ساحوں کے لیے بہترین انتظامات کیے جاتے ہیں۔
جھیل کے قریب اور صحرا کے کنارے بناۓ گئے ہوٹلوں سے بہت دلکش نظارے سیاحوں کو دیکنے کو ملتے ہیں اور یہاں پر خصوصی یہاں کے چکنی مٹی سے تعمیر کئیے گئے اچھی اور خوبصورت کمرے بھی رعایت پر موجود ہے جوکہ ایک نارمل سیاہ بھی آرام سے ایفورٹ کر سکتا ہے
0 Comments