زندگی کوحسین بنانےکےلیے ضروری ہے آپ کے پاس حسینہ ہو اور حسینہ تب ہو گی جب آپ کے پاس پیسہ ہو۔دنیا میں دکھاوے کے لیے آج کل سب کہتا ہے بس خوشی اہم ہے پیسہ نہ ہو تو بھی چلے گا اس سوچ میں ہم خوش دہےتو یہ صرف ہماری خوش فہمی ہے۔کیونکہ محنت جو بندہ کرے اس کے پاس پیسہ آٸیں گے اور جس کے پاس پیسہ آٸیں گے ضروریات زندگی اسی کی پوری ہوگی اور خوشی بھی ضرورتوں سے جڑی ہوٸی ایک احساس ہے۔
ہم اکثر خوش رہنے کے لٸے کسی اور کو دیکھ رہے ہوتے ہیں جبکہ خوشی کا راز یہ ہے کہ آپ خوش رہنے چھوٹی چھوٹی خوشیوں پر ہنسنے کی عادت ڈالیں پھر خوشیاں آپ کی زندگی کا ہی حصہ بن جاٸیں گے۔
خوشی اگر چاہتے ہو تو ایک ضروری بات یہ ہے بھی ہےکہ آپ کسی کو دکھ نہ دیں کوٸی آپ کو اگر دکھ دینے والی بات بھی کہے تو اس کو مسکرا کر نظر انداز کر دیں خوشی اسی کا نام ہے۔
زندگی بہت خوبصورت چیز ہے اگر ہم اسے سمجھ کر گزاریں تو وگرنہ ہر لمحہ دکھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑیں گے۔چونکہ اللہ تعالی نے آپ کو دوسروں کی زندگی میں داخل اندازی کرنے کے لیے نہیں بلکہ ان کے ساتھ اچھے برتاو کرنے کے لیے پیدا کیا ہے۔انسان وہی خوبصورت ہے جس سے کسی انسان کو دکھ نہ پہنچے۔
ہمیں اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہر وقت کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں جتنی نعمتوں سے نوازا ہے وہ گنتی میں نہیں آتا جبکہ ہمیں جو ٹینشن دکھ پریشانیاں زندگی میں آتے ہے وہ چند ہی ہے ان کو آپ گن سکتے ہیں۔
ہر چیز یہی ہے کہ اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہو تو دوسروں کو خوشی دو آپ کی خوشی آپ کے زندگی میں ایسے آٸیں گے آپ کو پتا ہی نہیں چلے گی۔دنیا مطلب کی ہے یہاں ہر اس شخص کی واہ واہ ہے جس کے پاس دولت ہے۔اس لیے آپ کی خوشی کا جب تک آپ خوش رہنے کی عادت نہیں اپناٸیں گے تب تک کسی کو بھی آپ کی خوشی آپ کیکامیابی سے کوٸی غرض نہیں ہوتا۔انسان کو ہوش تب آتا ہے جب اس پر کوٸی مصیبت آتی ہے حالانکہ ہونا یہ چاہیے کہ آپ اتنا مضبوط بنے کی آپ کی مصیبت کے وقت بھی اپنے دکھ درد سے مقابلہ کرنے کی ہمت آپ کے اندر پہلے سے موجود ہوں اور مزے کی بات بھی تب ہے دکھ درد میں بھی انسان خوش رہے۔
0 Comments