Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

پریانکا چوپڑا کی ملالہ یوسفزٸی سے ملاقات تصاویر واٸرل ہو گٸی

پریانکا چوپڑا کی ملالہ یوسفزٸی سے ملاقات تصاویر واٸرل ہو گٸی
نیویارک: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ہے۔
بھارتی اداکارہ نے پاکستان کی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی، جس کی تصویر پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، جس میں انہوں نے ملالہ کو ٹیگ بھی کیا۔
اس تصویر میں پریانکا اور ملالہ کے ساتھ امریکی شاعرہ امنڈا گورمن بھی موجود ہیں، پریانکا نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ان دونوں عظیم خواتین کے ساتھ اسٹیج پر آنا اعزاز کی بات ہے۔
پریانکا چوپڑا کی ملالہ یوسفزٸی سے ملاقات تصاویر واٸرل ہو گٸی
امانڈا نے اپنے انسٹاگرام پر پریانکا کے ساتھ لی گئی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے بات کرتی نظر آرہی ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بچوں کے حقوق کے حوالے سے بات کی جب کہ ملالہ نے خواتین کی تعلیم و تربیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Post a Comment

0 Comments