گلگت بلتستان میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے 180 میگاواٹ کے دوہری ایندھن کے پاور پلانٹس کی تنصیب کے لیے خریداری کے معاہدے کے مسودے اور نفاذ کے معاہدے پر دستخط کی اصولی منظوری دی دیدی گئی۔
اجلاس میں 12 ربیع الاول عشرہ رحمت اللعالمین بھرپور مزہبی عقیدت کے ساتھ منانے کے حوالے سے مکمل انتظامات کی تیاری کی منظوری دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان پبلک پروکیورمنٹ رولز 2022 کے مسودے اور چیف سیکرٹری کی بطور چیئرمین جی بی پی پی آر اے بورڈ تعیناتی کی بھی منظوری دیدی گئی۔
اجلاس میں محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں ویٹنگ لسٹ سے خالی آسامیوں پر ایلیمنٹری سکول ٹیچرز (EST BS-14) کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔
گلگت بلتستان کابینہ سے GB ADP (بلاک ایلوکیشن) کو برج فنانس کے حوالےسے سفارشات کی بھی منظوری دیدی گئی۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں سنٹرل پریس کلب گلگت کو ایک ٹایم خصوصی گرانٹ کے طور پر 000۔20ملین ادائیگی کے حوالے سے advance drawal کے لئے گلگت بلتستان فنانشل ایکٹ، 2022 کے سیکشن-6 ذیلی دفعہ (i,ii,ii) کے میں ایک دفعہ exemption کی سفارش کی بھی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خالد خورشید نے کہا کہ صوبائی حکومت اس سال بھی عشرہ رحمت اللعالمین بھرپور مزہبی عقیدت کے ساتھ منائے گی۔اس سلسلے میں پورے صوبے میں مذہبی تقاریب کے لیے بہترین انتظامات کئے جائیں عشرہ رحمت اللعالمین تمام مسلمانوں کے لئے انتہائی مقدس ہے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کو توانائی کے حوالے شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ توانائی کا موجودہ نظام سردیوں میں بجلی کی طلب پوری کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ ہر گزرتے سال طلب میں اضافے کے سبب صوبے کا شارٹ فال بڑھتا جارہا ہے۔ ہم بجلی کے جاری منصوبوں کی تکمیل پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں لیکن ناقص پی سی ونز، منظوری اور عملدرامد میں بلاوجہ تاخیر کی وجہ سے منصوبے سالہسال سے التواء کا شکار ہیں۔ اس روایتی سلسلے کو ختم کرنے اور پاور پراجیکٹس کی جامع منصوبہ بندی، صحیح پی سی 1 کی تیاری اور بروقت عملدرآمد کیلئے نیا میکنزم تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
آئندہ سال کی اے ڈی پی میں پاور کے صرف وہ منصوبے شامل ہونگے جن کی فیسبلٹی ہوچکی ہوگی۔
وزیراعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے توانائی کے ضروریات پورا کرنے اور لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی کے لئے متبادل منصوبوں پر کا کام کر رہے ہیں۔ بروقت حکومتی فیصلوں کی وجہ سے گزشتہ سال موسم سرما میں بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری لائی گئی۔ اس سال بھی بجلی فراہمی کی صورتحال میں مزید بہتری کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
وزیراعلی نے محکمہ برقیات کو واضح ہدایت دی کہ بجلی بل وصولی کے مقررہ ہدف کو حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دیں۔
وزیراعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مفادات کا تحفظ حکومت کا اولین فریضہ ہے۔ ہر فیصلے و پالیسی میں عوام کے مفاد کا تحفظ یقینی بنائینگے۔
وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ اس حوالے سے گلگت بلتستان کو درپیش دیرینہ انتظامی مسائل کے حل اور اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان پبلک پروکیورمنٹ اتھارٹی کا قیام جی بی حکومت کی ایک اہم کامیابی ہے۔ اس سے تعمیر و ترقی کا عمل تیز تر اور شفاف ہوگا۔
وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت شعبہ صحافت کی بھرپور ترقی اور صحافتی برادری کے فلاح وبہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ اس حوالے سے محدود مالی وسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھارہے ہیں۔
0 Comments