Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

بلتستان کے پس ماندہ علاقوں سے لڑکیوں کی شادی پنجاب کےمردوں کے ساتھ ہونے کے منفی اثرات Negative effects of marriage of girls from backward areas of Baltistan with men of Punjab

بلتستان کے پس ماندہ علاقوں سے لڑکیوں کی شادی پنجاب کےمردوں کے ساتھ ہونے کے منفی اثرات  Negative effects of marriage of girls from backward areas of Baltistan with men of Punjab
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں مختلف اقسام کے مسائل جنم دے  رہی ہے۔ جن کے محرکات آنے والے وقتوں میں کافی گمبھیر ہو سکتے ہیں ۔
گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں خودکشی کے رجحانات بڑھتے جا رہے ہیں جس کے اسباب جاننا بہت ضروری ہے۔ اور اس کیلئے حال ہی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہیں اور خودکشی کے اسباب اور ان سے تدارک پر تفصیلی سفارشات مرتب کریں گے۔ امید کی جاسکتی ہے آئندہ کوئی ایسے واقعات کے بعد اس کے اصل محرکات معلوم کیا جا سکے  اور اسمبلی میں قانون بھی پاس کر لینا چاہیے کہ کسی بھی علاقے میں خودکشی رپورٹ ہوئے تو اس کے پوسٹمارٹم اور ان کے وجوہات جاننے بغیر تدفین نہ کی جائے ۔
دوسرا بڑا مسائل جو بلتستان ریجن میں لڑکیوں کے شادیاں پنجاب سے آئے ہوئے مردوں سے کیا جاتا ہے۔ جس کی بدولت 90 فیصد طلاق پر ختم ہو جاتی ہے۔ 
ان کے وجوہات یہ ہے۔ کی ہمارے بلتستان کے رہین سہن اور اپنے بچیوں کے تربیت شہری علاقوں کے لوگوں سے بہت مختلف ہے۔ اور ہمارے سادہ لوح لوگ دوسروں کے اردو زبان سے جلد متاثر ہو جاتے ہیں اور حقیقت جاننے کی کوشش نہیں کرتیں ۔ 
ہمیں سب پہلے یہ سوچنے چاہیے ایک مرد اتنے دور ہمارے ہاں رشتہ لینا آیا کیوں۔ 
 اللہ تعالیٰ نے ہر علاقے میں لڑکیوں کی کوئی کمی نہیں رکھی تو وہ کیوں دور دراز علاقوں میں اپنا رشتہ کرنا پسند کرتے ہیں ۔ ؟
ابھی تک طلاق شدہ لڑکیوں کے مطابق اکثر لوگ کسی نہ کسی جرائم میں ملوث تھے یا ان کو شادی کے بعد مختلف جرائم  پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ بات نہ ماننے پر بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے تھے ۔ ایک سادہ گاؤں کی لڑکی شہر میں یہ ساری ظلم ستم سہتی رہے یا گھر سے نکل جائیں ۔ اگر گھر سے نکل بھی جائیں تو کدھر جائیں ۔
یہ کچھ وجوہات جاننے کی کوشش کریں تو ہمارے کوئی بہن شہروں میں شادی ہو کے دربدر کی ٹھوکریں نہ کھائیں ۔

Post a Comment

0 Comments