موسم بہت سہنانا تھا ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی۔ایک بوڑھا آدمی جس نے اپنے پوتے کو اٹھایا ہوا تھا کھڑکی پاس کھڑا موسم سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔مسکراتے ہوۓ اس نےگردن موڑ کر اپنے پوتے کی طرفدیکھا تو سے حیرت کا جھٹکا لگا اسکا پوتا خوفزدہ تھا۔
بوڑھے آدمی نے حیرت سے اپنے پوتے کی نظروں کا تعقب کیا تو اس نے جانا کہ پوتا باہر موسم کی خوبصورتی کو دیکھنے کے بجاۓ کھڑکی کے شیشے پر بیٹھے ہوۓایک کاکروچ کو دیکھ رہا ہے اور ڈر رہا ہے۔
ہر چیز کا ہر شے کا ہر حالات کا مثبت پہلوبھی ہوتا ہے اور منفی پہلو بھی۔ہمیں وہی پہلو نظر آتا ہے جس پر ہم فوکس کرتے ہیں۔جس طرح سوچنے کے جس طرح دیکھنے کے ہمعادی ہوتے ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ اگر کوٸی منگی سوچنے کا عادی ہے تو وہ اپنی سوچ کو کیسے بدل سکتا ہے۔تو آٸیں آپ کو تین ایسے طریقے بتاٸیں جو آپ کے سوچنے کے انداز کو بدل دیں۔
آپ پہلے کیا چنتے ہیں؟
جب بھی آپ کسی سے ملتے ہیں کوٸی بھی کام کر رہے ہوتے ہیں کسی بھی حالات میں ہوتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کیا پیک کرتے ہیں یا دیکھتے ہیں یا پھر محسوس کرتے ہیں۔؟آپ مثبت چیز محسوس کرتے ہیں یامنفی۔آپ کی یہ عادت آپ کی مثبت یا منفی سوچ کو ظاہر کرتی ہیں۔اگر آپ کسی سے ملتے ہے تو کیا آپ کو اس کا ہیر سٹاٸل اچھا لگتاہے؟یا آپ کو اسکی سوٹ کا رنگ عجیب لگتا ہے۔؟اسکی گھڑی اچھا لگتا ہے یا اس کے پہنے ہوۓ جوتیں بری لگتی ہیں؟جو چیز آپ سب سے پیلے ٹوٹس کرتے ہیں وہ آپ کی مثبت یا منگی سوچکو ظاہر کرتا ہے۔اس لیے اپنی سوچ کو مثبت کرنے کے لیے یہ کام کریں کہ ہر چیز کی ہر شخص کی پوزیٹو چیزیں سب سے پہلے نوٹس کرنے کی کوشش کریں۔
جس شخص سے بھ آپ ملیں ٹوٹ کریں اس میں اچھا کیا ہے اس کی مثبت چیزوں کی لسٹ اپنے زین میں بناٸیں۔اگر آپ ایساکرنا شروع کریں گے تو یقین رکھیں کچھ ہی دنوں کے بعد آپ کو ہر طرف اچھاٸی نظر آنا شروع ہو جاۓ گا۔
نعمتوں کا شکر کریں
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی زندگی میں کچھ اچھا نہیں آپ کے ساتھ ہمیشہ برا ہوتا ہے تو میں آپ کو آپ کی سوچ بدلنے کا ایک بڑا ہی زبردست طریقہ بتاتا ہوں۔آپ ایک کام کریں۔آپ ایک جار لیں اس کو کسی محفوظ جگہ پر رکھ دیں۔اب پورے دن میں اگر آپ کے ساتھ کچھ اچھا ہوتا ہے،آپ کو کوٸی خوشی ملتی ہے ،کوٸی کامیابی ملتی ہے تو آپ اسکو ایک کاغذ پر لکھیں اور اس جار میں ڈھال دیں آپ روزانہ یہ کام کریں۔ایک مہینے کے بعد دیکھیں گے وہ جار طھر چکا ہو گا اور آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ کی زندگی میں آپ کے پاس کتی خوشیاں ہیں،کتنی کامیابیاں ہیں لیکن آپ کو اس کا احساس ہی نہیں تھا۔آپ ان خوشیوں پر ان اچھی چیزوں پر اللہ کا شکر ادا کریں۔اگر ہم پلٹ کر دیکھیں تو ہماری زندگی میں بے شمار ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کی ہم نے کبھی شدت سے خواہش کی تھی جو ہمیں مل چکی ہوتی ہیں لیکن افسوس ہم صرفوہی یاد رکھتے ہیں جو ہمیں نہیں ملا ہوتا۔
سو فیصد آر اور زیرو یصد بی
اگر آپ ایک کامیاب زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور اپنے اندر مثبت سوچ پیدا کرنا چاہتے ہیں تو اس کا کا سب سے بنیادی اور اہم اصول ہے وہ ہے سو یصد آر اور زیرو فیصد بی۔
زنددگی میں آپ جو کچھ بھی ہیں جس بھی پوزیشن پر ہیں اپنی زندگی کی کامیابیوں اور ناکامیوں،اچھاٸیوں اور براٸیوں کی زمہ داری خود لیں۔ہوتا یہ ہے کہ جب ہم کامیاب ہوتے ہیں توو اس کا کریڈیٹ خود لیتے ہیں اور جب ہم ناکام ہوتے ہیں تو ہم اسکا الزام کسی اور پر لگا دیتے ہیں۔اپنے دوست پر یا کسی اپنے رشتہ دار پر یا کسی اور پر۔اگر امتحان میں اچھے نمبر آگٸے تو اس کا کریڈیٹ خود لیں گے لیک اگر مارجس اچھے نہیں آۓ توالزام دوسروں پر۔اگر آپ الزام دوسوں پر لگاتے رہیں گے تو یہ رویہ منفی سوچ پیدا کرے گا۔اور کبھی بھی زندگی میں آپ کو آگے بڑھنے نہیں دے گااس لیے کبھی ھی کسی کو الزام نہ دیں۔بی مطلب ہے بلیم یعنی الزام ہمیشہ اپنے ناکمی کا زمہ داری خود لیں یہ اصول آپ کی سوچ کو مثبت بنا دے گا اور آپ کے لٸے کامیابی کے دروازے کھول دے گا۔
0 Comments