Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

کامیابی کیا ہے اور ایسے کیسے حاصل کیا جا سکتاہے؟ What is success and how can it be achieved?

کامیابی کیا ہے اور ایسے کیسے حاصل کیا جا سکتاہے؟ What is success and how can it be achieved?
دنیا عجیب لوگوں سے بھری ہیں۔جو کامیاب ہے وہ بھی ناکام ہے جو جو ناکام ہے وہ تو رو ہی رہا تو آخر یہ کامیابی کیا چیز ہوتی ہے جس کے پیچھے پورا دنیا لگے ہوۓہیں۔؟
تو کچھ لوگوں کا کہنا ہےخواہشات کی تکمیل کا نام کامیابی ہے جبکہ کچھ لوگوں کی راۓ یہ بھی ہے کہ نماز پڑھنا روزے رکھنا اوراپنٕے فیملی کو خوش رکھنا یعنی تھوڑا بہت پیسہ ہو اور اپنی زندگی ٹھیک دسے گزار سکے وہی بندہ کامیب کہلاتےہے۔
سوچنٕے والی بات یہ ہے کہ جو بھی بندہ دیکھے نہ وہ خوش نظر آرہا ہے اور نہ ہی اسکی خواہشات پوری ہورہا ہے مطلب جس کے پاس زیادہ پیسہ ہے وہ بھی خوش نہیں اور جس کے پاس کم ہے وہ تو ویسے ہی رونا رورہا۔اب سمجھ میں ہمیں یہ آتا ہے کہ خواہشات کے تکمیل کا نام کامیابی ہے چونکہ خوشی کا تعلق ہپیسے سے نہیں بلکہ آپ کی دل اور دماغ سے ہے۔جو بندہ خوش رہنا جان گیا وہی کامیاب ہو گیا۔کامیابی محسوس کرنے والی وہ حرکت ہے جس کو محسوس کرنے کے بعدآپ کی دماغ اور دل سکون ومطمعن رہے توسمجھلیجیے وہی آپ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
ہم ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں ہمیں یہ درس دیا جاتا ہے کہ تین وقت کے کھانے کےلیے جینا اور محنت کرنا کامیابی ہے۔اگر اس سے بڑھ کر کہا جاۓتو کچھ جماعت پڑھنے کے بعد ایک اچھی سی نوکری کرنا کامیابی ہے اور اگر ڈیوٹی نہ دینے والا کوٸی نوکری ہو تو اس کے ساتھ ساتھ گھرکے چھوٹے موٹے کام کر سکیں گے کامیابی کا ایک نسخہ یہ بھی بناۓ ہوۓ ہیں۔
دوسری طرف دیکھا جاۓ تو جنکے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ تو اس بات پہ مست ہے کہ ہماری باپ دادا کے اتنے جاٸیداد ہیں اتنے پیسے ہیں بس ہم تو واڈیرے ہیں۔تھوڑا پیسے دے کے رشوت کے بل بوتے ملی ہوٸی ایک سیٹ کو مہرہ بنا کے لوگوں  پہ مسلط ہونے کا نام بھی کامیابی کہلایا جاتاہے۔
اصل کامیابی تو یہ ہے کہ انسانکو دنیا میں آنے کا اوراپنی وجودکا مقصدپتا ہو تب شروع ہوتا ہے۔اگر آپ کی کام سے دو لوگوں کو فاٸدہ ہو رہا ہے یہ کسی کی خوشی کا وجہ بن رہا ہ تو وہ کامیابی کہلاتا ہے۔اپنی خواہشات کی تکمیل اور خوشی سے زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنی کماٸی کا ایک تہاٸی حصہ اللہ کی راہ میں خرچ کرو یعنی کسی ایسے غریب کی مدد کرو جو آپ کی نظروں میں حقدار ہو تب ہی آپ انسانکےزمرے میں آٸیں گے ورنہ دو کلو آٹا دے کے آپ فیسبک پر کمینٹ تو حاصل کر سکتے ہیں لیکن دلی خوشی اور حقیقی کامیابی کے راستے تک نہیں پہنچ سکتا۔

Post a Comment

0 Comments