Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

سچی محبت کس سے کی جاۓ؟ To whom should true love be made?

سچی محبت کس سے کی جاۓ؟  To whom should true love be made?
یادوں کے سہارے جینے کے بہانے تو بہت لوگ کرتے ہیں لیکن یہ صرف کہنے کے حد تک ہے یاد وہ ہے جس کے آنے سے آپ اپنے ہوں کھو بیٹھیں اور چند لمحے کے لیے آپ بلکل انہیں اوقات میں کھو جاتےہے جن اوقات کی یاد آپ کو ستاتی ہیں۔جینا پڑتاہے چونکہ خودکشی حرام ہے وگرنہ انسانی زندگی میں کچھ لمحے ایسے بھیآتے ہیں کہ وہ موت کی تمنا کرنے لگتے ہیں۔
دل میں جب کسی چاہنے والے کی یاد آجاۓ خواہ وہ دنیا سے چلے گٸے ہوں یا کسی کی زندگی سے فرق نہیں پڑتا فرق اس انسان کے دل پر پڑتا ہے جو کسی کی چاہت میں پاگل ہو چکا ہوتا ہے۔اور یہ بات بھی سچ ہے کہ جو ہمیں نہیں ملتا اس کی چاہت میں زیادہ دم ہوتا ہے چونکہ جو چیز ہمیں میسر ہے اس کی کوٸی قدر نہیں ہوتا جتنا ہمارے پاس نہیں اسکی قدر ہوتا ہے۔
میں زندگی میں ایسے سیکڑوں لوگوں سے مل چکا ہوں جو جینے کا ڑرامہ کر رہے ہیں لیکن ان کی زندگی کا وہ مقصد اب نہیں جو وہ چاہتے ہیں اب تو رسمو رواج جس طرح نبھانا پڑ رہے ہیں اسی طرح زندگی جینا پڑ رہا ہے۔زندگی میں نکھار اس وقت آجاتا ہے ج آپ کی کوٸی جینے کا وجہ ہو  وگرنہ زندہ تو جانور بھی ہے۔
اس دنیا میں لوگ صرف اپنے لیے جیتے ہے اس لیے کسی کو اپنا عادت نہ کرواٸیں چونکہ عادت کروا کےہم تو بدل جاتے ہیں مجبوریاں دکھا کر یا کچھ کر کے پر جو بندہ دل و جان سے چاہتا ہے اس کی زندگی جہنم بن جاتی ہیں۔
کسی کی مجبوریاں کسی کی زندگی برباد کر جاتی ہیں اور پھر چھپ چھپ کے عمر بھر روتے رہتے ہیں۔اس لیے کسی کی زندگی کو خراب کرنے سے بہتر ہے پیار محبت کا ڑرامہ ہی نہ کریں۔
محبت کے ہونے کو کوٸی علاج نہیں محبت کے نام پہ لوگوں کے زندگی کے ساتھ کھلواڑ تب ہی کم ہو سکتا ہے جب ایک دوسرے کے لیے حقیقی احساسات رکھتے ہوں۔اور اس دور میں یہ ناممکن کے قریب ہے۔اس لیے اگر آپ کو پیار محبت کا بھوت چڑا ہوا ہے تو سب سے پہلے اپنے آپ سے محبت کریں چونکہ دنیا میں ایک ہی وہ واحد شخص ہوتا ہے جو آپ کے ساتھ دھوکہ نہیں کر سکتا وہ آپ خود ہے لہذا کوشش کریں اپنے آپ سے محبت کریں باقی سارے رشتے نبھاۓ بغیر کوٸی کسی کا نہیں ہوتا۔

Post a Comment

0 Comments