Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

جو تعلق گہرے ہوتے ہیں وہی اندر تک توڑ دیتے دیتا ہے Relationships that are deep are broken on the inside

جو تعلق گہرے ہوتے ہیں وہی اندر تک توڑ دیتے دیتا ہے Relationships that are deep are broken on the inside
جب کوٸی ہاتھ اور ساتھ دونوں چھوڑ دیتا ہےتب اللہ تعالی کوٸی نا کوٸی انگلی پکڑنے والا بھیج دیتا ہے۔بےبس کی آنکھ سے گرنے والا ایک آنسو نہ جانے کتنی عبادتوں پہ فوقیت لے جاتا ہے۔
دوسروں پہ آٸی مصیبت کو سزا اور اپنیمصیبت کو آزماٸش سمجھنے والا تکبر میں مبتلا ہے۔مزاج میں تھوڑی سختی لازم ہے لوگ پی جاتے سمندر اگر کھارا نہ ہوتا۔
ماں تو ماں ہے جان لیتی ہے کہ آنکھیں سونے سے لال ہے یا رونے سے۔کاٸنات کو سب سے بڑا سچ رب العالمین تک پہنچنے کے لیے رحمت العالمین کی پیروری ضروری ہے۔
انسان دونوں معاملات میں بے بس ہے دکھ سے بھاگ نہیں سکتا اور خوشی خرید نہیں سکتا۔گناہ نہیں چھوٹ رہا یہ فکر کی بات ہے مگر ضمیر ملامت بھی نہیں کر رہا یہ خطرے کی بات ہے۔
جب غرض ہوتی تب پوچھ لیا ،جب وقت ملا تب یاد کیا اب اور حقیقت کیا لکھوں اس دور کے مخلص یاروں کے۔دنیا کا سب سے مہنگا لیکوٸڈ آنسو ہوتے ہیں جس میں ایک فیصد پانی ہوتا ہے اور ننانوے فیصد احساسات ہوتے ہیں۔
برداشت عقلمند آدمی کا وہ صبر ہے جس کا مظاہرہ وہ ایک جاہل آدمی کی بات سنتے وقت کرتا ہے۔رویوں کی زبان سب سے صاف اور خوبصورت ہوتی ہے بغیر کچھ کہے سنی ساری بات کی سمجھ لگ جاتی ہے۔
جینا ہے تو ایک شخصیت بن کے جیو جسے لوگ تمہارے مرنے کے بعد بھی یاد رکھیں۔سب سے بدنصیب انسان وہ  ہے جسے اپنے رب سے دعا مانگنے کا بھی وقت نہ ملے۔
اسلام نے عورت کو قید نہیں کیا بلکہ ہوس پرستوں کی نظروں سے محفوظ رکھا ہے۔منفی سوچ غلط نمبر کی عینک کی طرح ہوتی ہے ہر منظر دھندلا،ہر راستہ ٹیڑھا اور ہر چیز بگڑا ہوا ہی نظر آتا ہے۔
منافقت کے ڈسے ہوۓ لوگ پھر خلوص والوں پر بھی اعتبار نہیں کرتے۔منزلیں چاہے کتنی بھی اونچی ہوں راستے ہمیشہ پاوں کے نیچے ہوتے ہیں۔اچھے وقت میں غرور سے بچنا اور برے حالات میں نا امید ہونا اہل دانش کی نشانی ہے۔
دولت مٹی کی طرح ہوتی ہےاسے پاوں کے نیچے رکھنا چاہیے سر پہ بٹھاو گے تو قبر بن جاتی ہے اور قبر ذندہ انسانوں کے لیے نہیں ہوتی۔
ج تم خدا سے مغفرت و عطا کے طالب ہو تو جن لوگوں امیدیں تمہاری ذات سے وابستہ ہیں تو انہیں بھی محروم و مایوس نہ کیا کرو۔اپنی ذات کے اندر ایک انسان ڈھونڈو جو صرف اپنے لیے ہی نہیں دوسروں کے لیے بھی جینا جانتا ہو۔کسی کی ذات پر تہمت لگانے سے پہلے اپنے دامن پہ لگے نشان مت بھولو۔
ہم معیار زندگی بلند کرنے کے دوڑ میں معیار انسانیت سے گر گٸے ہیں۔بیٹیاں جب بڑی ہو جاٸیں تو شک کی دیوار اونچی کرنے کے بجاۓمحبت کی رسی کو دراز کر لینا بہتر ہوتا ہےکیونکہ محبت کے لگام تربیت پر آنچ نہیں آنے دیتی۔
جو تعلق گہرے تھے وہی اندر تک توڑ گٸے۔جن پر مان تھا سب سے زیادہ وہی لوگ چھوڑ گٸے۔
دلچسپی کو عادت مت بننے دیں کیونکہ عادت بڑھ کر طلب بن جاتی  ہے اور طلب جب بنتی ہے تو انسان کی کمزوری بن جاتی ہے۔
جب اللیہ نے آپ کی زندگی کو اچھا موڑ دینا ہوتا ہے تو آپ کو جھوٹے اور مکار لوگوں سے دور کر دیتا ہے۔وقتی تکیلف مجھے بھی ہوتی ہے اور آپ کو بھی مگر یقین رکھیں آج آپ کے ساتھ جو کچھ برا ہورہا ہے کل اللہ اسی براٸی میں اچھاٸی کا راستہ نکال دے گا۔
بغیر مفاد کے دوستی دنیا کے نایاب چیزوں میں سے ایک ہے۔زبان دراز لوگوں سے ڈرنے کا کوٸی فاٸدہ نہیں وہ تو بھول بال کے اپنی بڑاس نکا لیتے ہیں لیکن ڈرو ان لوگوں سے جو سہہ جاتے ہیں کیونکہ وہ معاملہ اللہ کے سپرد کر دیتے ہیں جہاں نا انصافی کی کوٸی گنجاٸش نہیں وہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔


Post a Comment

0 Comments