زندگی کا سب سے بڑا راز یہ ہے کہ آپ نہیں جانتے کہ کون آپ کے لیے دعا کر رہا ہے اور کون آپ کے ساتھ کھیل رہا ہے۔
ایک مثبت سوچ رکھنے والا انسان ہر چیز میں موقع تلاش کر لیتا ہے ایک منفی سوچ رکھنے والا انسان ہر چیز میں غلطی ہی تلاش کرتا ہے۔
دوستو سیکھنا کبھی مت چھوڑو کیونکہ زندگی کبھی سیکھانا نہیں چھوڑتی۔ماضی میں دیکھو تو سبق حاصل کرو آگے کی طرف دیکھو تو امید کے ساتھ دیکھو اپنے اردگرد دیکھو تو حقیقت تلاش کرو اپنے اندر دیکھو تو خود کو تلاش کرو۔
جو اپنے بارے میں جانتا ہے جس کو خود پر یقین ہوتا ہے اسے فرق نہیں پڑتا کہ لوگ اسکےبارے میں کیا سوچتے ہیں۔اور جو شخص اپنے جھوٹ پر یقین کر لیتا ہے اس سے کبھی بحث نہ کریں۔
انسان کے پاس ہمیشہ دو ہی چناو ہوتی ہیں ۔پہلی کہوہ اپنی دماغ کو کنٹرول کر لے اور دوسری کہ اسکا دماغ اسے کنٹرول کر لے۔ہر وہ بات جو کوٸی آپ کو سناۓ ییقین مت کریں کیونکہ ایک کہانی کے ہمیشہ تین پہلو ہوتے ہیں۔ایک وہ جو آپ کی نظر میں سچ ہے۔ایک وہ جو دوسرے کے نظر میں صحیح ہوتا ہے۔ایک وہ جو اصل میں صحیح ہوتا ہے۔
لوگوں کے بارے میں ان کے ماضی کو دیکھ کر راۓ مت بناٸیں کیونکہ لوگ سیکھ جاتے ہیں،لوگ بدل جاتے ہیں اور لوگ زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں۔
اکیلے چلنا بہتر ہے بجاۓ ان لوگوں کے ساتھ چلنے کے جوغلط راستے پر جارہے ہوں۔ہمیشہ یاد رکھنا کمزور لوگ بدلہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔طاقتور لوگ معاف کر دیتے ہیں۔زہین لوگ کسی کی غلطی کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔
آپ کی زندگی کے بہت سی مساٸل ویسے ہی حل ہو جاٸیں گے اگر ہم ایک دوسرے کے بارے میں بات کرنے کے بجاۓ ایک دوسرے کے ساتھ بات کرنا شروع کریں۔
غلطیاں ہر کوٸی کرتا ہے لیکن اپنی غلطیوں کا بوجھ کمر پر لاد کر زندگی مت گزاریں بلکہ ان غلطیوں کو کامیابی کا زینہ بناٸیں اور ان پر چڑھ کر بلند ہوتے جاٸیں۔
یاد رکھنا کہ اگر ایک کتےکو آپ تین دن کھانا کھلاٸیں گے تو وہ آپ کی اس مہربانی کو تین سال تک یاد رکھے گا اور آپ سے وفادار رہےگا۔جب ایک انسان کو اگر آپ تین سال تک بھی کھلاتے پلاتے رہیں تو وہ بھولنے میں تین دن لگاۓ گا۔
آپ مضبوط تب ہوتے ہیں جب آپ اپنی کمزوریوں کو جان لیتے ہیں۔آپ خوبصورت تب ہوتے ہیں جب آپ اپنی کمیوں کو قبول کر لیتے ہیں۔آپ عقلمند تب ہوتے ہیں جب آپ اپنی غلطیوں کو مان لیتے ہیں۔
جو چیز آسانی سے مل جاۓ وہ کبھی آپ کی نہیں ہوگی آپ کے پاس زیادہ دیر نہیں رہے گی اور جو چیز آپ کے پاس رہے گی وہ کبھی بھی آسانی سے حاصل نہیں ہوگی۔
جو شخص آپ سے برا سلوک کرے اس سے کٸے ہوۓ اچھے سلوک پر کبھی پچھتاوا محسوس نہ کریں۔آپ کا رویہ آپ کی پہچان بتاتا ہے اور ان کا رویہ انکی پہچان بتاتا ہے۔
لوگوں سے ویسا ہی سلوک کرو جیسا سلوک آپ ان سے توقع کرتے ہیں۔لوگوں سے اتنے احترام سے جتنا آپ ان سے توقع کرتے ہیں ۔ہیمشہ یاد رکھیں عزت کوٸی دیتا نہیں کماٸی جاتی ہے۔
اگر آپ کسی کے لیے چراغ جلاٸیں گے تو وہ آپ کے راستے کو بھی روشن کرے گا۔
0 Comments