بلتستان کی حسن میں دن بہ دن نکھار آنا شروع ہو گٸی ہے چونکہ بہار کے موسم کے ساتھ ساتھ کھلتے کلیاں اور چمکتے پہاڑوں کے نظاریں الگ دلفریب اور دلچسپ ہیں۔بلتستان کے ایک مشہور گاٶں وادی کتپناہ جس میں سرد صحرا اور کتپناہ جھیل سیاحوں کے لیے دلچسپ مقام ہے۔موسم سرما کے اختتام پر چونکہ موسم کھلنا شروع ہو جاتا ہے اور مارچ سے مٸی تک کتپناہ جھیل میں پانی بھرا رہتا ہے۔وگرنہ جون جولاٸی میں ایک تو گری شروع ہوتی ہے اور ایک طرف کتپناہ کے ہمساۓ میں موجود دو گاٶں میں اس جھیل میں جمع شدہ پانی استعمال میں لایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جھیل سوکھ جاتا ہے اور اسکی خوبصورتی وہ نہیں رہتی جو مارچ سے مٸی تک کے ماہ میں ہوتے ہیں۔
تصاویر جو یہاں ابلوڈ ہوۓ ہیں اسے دیکھ کر آپ انداذہ لگا سکتے ہیں کہ ان دنوں کتپناہ جھیل کی خوبصورتی کس طرح ہیں اور کتنا دلفریب ہیں۔
چونکہ پانی ہر چیز کی حسن میں نکھار لاتی ہیں اور جہاں پانی نہ ہو وہاں انسان کا جینا مشکل ہو جاتا ہے ۔کتپناہ لیک ویو ریسٹورنٹ،گرین لین ہوٹل اور گلام ہوٹل کی جب سے یہاں تعمیر ہوا ہے اس جگہ کو دوگنا تقویت ملی ہیں۔اور زیادہ تر سیاح اس جگہ پر رہنا پسند کرتے ہیں۔
0 Comments