Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

دو باتوں پر عمل کرو جو چاہو گے وہ ملے گا Do two things and you will get what you want

دو باتوں پر عمل کرو جو چاہو گے وہ ملے گا Do two things and you will get what you want
کسی گاٶں میں ایک بوڑھا آدمی رہتا تھا۔صبح سویرے اٹھ کر وہ برگد کے درخت کے نیچے بیٹھ جاتا اور آواز لگانا شروع کر دیتا ”جو چاہو گے وہ ملے گا جو چاہو گے وہ ملے گا“۔
پاس سے گزرتے ہوۓ لوگ اس کی بات کو کوٸی اہمییت نہ دیتے اسے پاگل سمجھتے اور اسکی باتوں پر ہنستے ہوۓ گزر جاتے۔ایک دن حسب معمول وہ ذور ذور سے چلا رہا تھا”جو چاہو گے وہ ملے گا جو چاہو گے وہ ملے گا“۔
ایک نوجوان آدمی نے پاس سے گزرتے ہوۓ اسکی بات سنی تو نہ جانے اس کی دل میں کیا آیا وہ اس بوڑھے آدمی کے پاس چلا گیا۔آپ یہ کہہ رہے ہو کہ جو چاہو گے وہ ملے گا تو کیا جو میں چاہتا ہوں وہ آپ مجھے دے  سکتے ہو؟
بوڑھے آدمی نے کہا ہاں یہ سچ ہے جو بھی تم چاہتے ہو وہ میں تمہیں دے سکتا ہوں۔بتاو تمہیں کیا چاہیے؟
نوجوان لڑکے نے کہا کہ میری ایک ہی خواہش ہے کہ میرے پاس ڈھیر سارا پیسہ ہو،میرا ہیرے جوہرات کا بزنس ہو اور میں ہیروں کا بڑا تاجر بن جاٶں۔
بوڑھے آدمی نے کہا ٹھیک ہے جو تم چاہتے ہو وہ تمہیں مل جاۓ گا لیکن اس کے لیے تمہیں ویسا ہی کرنا پڑے گا جیسا میں کہوں گا۔
میں تمہیں خاص قسم کا ہیرا اور ایک موتی دوں گا جو نہ صرف بہت قیمتی ہوں گے بلکہ تم ان کے ساتھ آسانی سے بہت سے ہیرے اور قیمتی موتی بنا سکو گے۔
نوجوان لڑکا یہ سن کر حیران بھی ہوا اور خوش بھی۔
بوڑھے آدمی نے کہا  اب اپنے دونوں ہاتھ آگے کرو بوڑھے آدمی نے اس کے داٸیں ہتھیلی پر ہاتھ رکھی اور کہا ”یہ لو بیٹا یہ دنیا کا سب سے قیمتی ہیرا ہے اس کا نام وقت ہے اسکو اپنی مٹھی میں مظبوطی سے پکڑ لو اور اسے کبھی اپنے ہاھ سے چھوٹنے نہ دینا۔
اگر تم نے اس کی قدر کی اسکا صحیح استعمال کیا تو تم اس کے ساتھ جتنے چاہو ہیرے بنا سکتے ہو۔
نوجوان لڑکا حیرت سے وڑھے آدمی کو دیکھ رہا تھا بوڑھے آدمی نے اس کے باٸیں ہاتھ پر اپنی دوسری ہتھیلی رکھی اور کہا یہ دنیا کا دوسرا قیمتی ترین موتی ہے لوگ اسے صبر کا نام دیتے ہیں۔جب تمہیں وقت دے کر بھی مطلوبہ ریزلٹ نہ ملے تو پھر صبر کے قیمتی موتی کا استعمال کرنا۔
جب بھی تمہارے کام میں رکاوٹ آۓ،مشکلات آٸیں ناکامی ملے تو صبر کرنا ہمت نہ ہارنا کوشش کرتے رہنا ۔ہمیشہ یاد رکھنا جس کے پاس صبر کا قیمتی موتی ہوگا وہ زندگی میں جو چاہے حاصل کر سکتا ہے۔
وہ لڑکا بوڑھے آدمی کی بات کی گہراٸی کو سمجھ گیا اسے زندگی کا ایک بہت بڑا سبق مل چکا تھا ۔
زندگی میں اکثر لوگوں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے وہ ہدف تعین کرتے ہیں زندگی میں کچھ حاصل کرنے ارادہ کرتے ہیں لیکن ان دو قیمتی موتیوں کے نہ ہونے کی وجہ سے اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو پاتے۔وہ اپنے وقت کی قدر نہیں کرتے اور ہمیشہ پہلی  ناکامی پر ہی ہار مان جاتے ہیں۔چھوٹی چھوٹی ناکامیوں پر ہی دل چھوٹا کر لیتے ہیں۔جیتنے کی آگے بڑھنے کی امید چھوڑ دیتے ہیں۔ایک کام میں کوٸی رکاوٹ آجاۓ تو اسے دور کرنے کے بجاۓ ہار مان کر کوٸی دوسرا کام شروع کر لیتا ہے۔ایسے لوگ زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہو پاتے۔
کامیاب اور ناکام آدمی میں سب سے بڑا فرق یہی ہوتا ہے کہ کامیاب آدمی اپنے ٹاٸم کو ہینڈل کرنا سیکھ جاتا ہے۔اس کا بہترین استعمال کرتا ہے اور اپنی ناکامیوں پر صبر کرتا ہے ان سے سیکھتا ہے اور انہیں کامیابی میں بدلنے کی کوشش کرتا ہے اور اسی لٸے وہ زندگی میں وہ جو چاہے حاصل کر لیتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments