Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

تین قربانیاں جو آپ کو غربت سے نکلنے کے لیے دینی پڑتی ہیں The three sacrifices you have to make to get out of poverty

تین قربانیاں جو آپ کو غربت سے نکلنے کے لیے دینی پڑتی ہیں The three sacrifices you have to make to get out of poverty
اگر آپ اپنی زندگی میں وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو آج تک آپ نے حاصل نہیں کیا تو پھر آپ کو وہ کرنا پڑے گا جو آج تک آپ نے نہیں کیا۔
اس بات کو لکھ کر اپنے روم میں کہیں لگا لیں اور اسے روز پڑھا کریں۔ہر کامکا ایک آوٹ پٹ یا ایک نتیجہ ہوتا ہے۔اگر آپ ایک کام ایک ہی طریقے سے کرتے رہیں گے تو آپ اسےجتنی بار مرضی کرلیں آپ کو وہی نتیجہ ملے گا جو مل رہا ہے۔
رزلٹ کو بدلنا ہے تو طریقہ بدلنا ہوگا
اگر آپ اپنی زندگی سے مطمعن نہیں ہے،آپ کی زندگی ویسی نہیں ہے جیسی آپ کی خواہش ہے،جیسی آپ گزارنا چاہتےہیں تو آپ کو اپنی زندگی گزارنے کا طریقہ بدلنا ہوگا۔زندگی کو بدلنا چاہتے ہو تو گزارنے کا طریقہ بدلنا ہوگا۔کچھ مختلف کرو کچھ قربانیاں دو ۔کچھ حاصل کرنے کے لیے کچھ کھونا پڑتا ہے۔
ہمیشہ یاد رکھنا زندگی گزارنے کا طریقہ نہیں بدلیں گے تو زندگی نہیں بدلے گی۔تو اگر آپ اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں تو بتاتا چلوں آپ کو کیا بدلنا چاہٕیے۔
اپنی علم کو اپنی طاقت بناٸیں
آپ نے بچپن سے ہی سنا ہوگا کہ علم ایک طاقت ہے جس کی بنییاد پر آپ اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔لیکن علم اس وقت تک طاقت نہیں بنتا جب تک آپ اس کو عمل میں نہیں لاتا،اسے ایپلاٸی نہیں کرتے۔بہت سے لوگ کتابیں پڑھتے رہتے ہیں مختلف طریقوں سے علم حاصل کرتے رہتے ہیں لیکن ان کی زندگی میں تبدیلی نہیں آتی،وہ کامیاب نہیں ہو پاتے کیونکہ وہ اس علم کو اپنی زندگی میں استعمال نہیں کرتے۔
اگر آپ علم کو استعمال نہیں کریں گے تو وہ صرف ایک انفارمیشنکی شکل میں آپ کے پاس رہ جاٸیں گے۔وہ طاقت نہیں بنے گا۔ہمیشہ یاد رکھنا کہ انسان نصیحت سے نہیں تجربے سے سیکھتا ہے۔اس لیے آپ غربت سے بجات چاہتا ہے تو جو سیکھا ہے اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔
اپنی ناکامیوں کو کامیابی کوا زینہ بناٸیں
غریب اور امیر لوگوں میں ایک بہت بڑا فرق ہوتا ہے امیر لوگ اپنی ناکامیوں کو کامیابی کا زینہ بنا لیتے ہیں جبکہ غریب انسان کی ناکامی ناکامی ہی رہتا ہے۔
غلطیاں ہر کوٸی کرتا ہے چاہے وہ امیر ہو یا غریب ناکام ہو یا کامیاب انسان غلطی سب سٕے ہو گی ناکامی سب کو ملے گی لیکن اس دنیا میں نوے فیصد لوگ وہ ہوتے ہیں جو غلطی کرنے کے بعد اسے تسلیم ہی نہیں کرتے۔وہ اپنے آپ کو کوستا ہے۔الزام دوسروں پر لگاتے ہیں۔جب تک ہم اپنی ناکمایوں کو تسلیم نہیں کریں گے ان سے سیکھیں گے نہیں اورانہیں نا دہرانے کا عہد نہیں کریں گے وہ ناکامی ناکامی ہی رہے گی وہ کامیابی کا زینہ کبھی نہیں بن سکے گی۔
سوچ کا بیج
غریب اور امیر انسان کی زندگی میں سب سے بڑا فرق انکی سوچ کا ہوتا ہے ۔غریب لوگوں کا سوچ ساری زندگی چھوٹی ہی رہتی ہے وہ کبھی بڑا سوچ ہی نہیں پاتے۔کرنا تو دور کی بات وہ سوچ ہی نہیں پاتے۔انسان کی سوچ ایک بیج کی طرح ہوتی ہے یہ آپ کی آنے والے زندگی کا تعین کرتا ہے۔آپ جو بھوٸیں گے وہی کاٹیں گے جیسا بیج آپبھوٸی گے مطلب جیساہی سوچ آپ رکھیں گے ویسے ہی آپ کی زندگی ہو گی۔ننانوے فیصد لوگ اس لیے ناکام نہیں ہوتے کہ انہوں نے کچھ بڑا  سوچا اوراسے حاصل نہیں کیا بلکہ اس لیے ناکام ہوتاہے کہ انہوں نے کچھ چھوٹا سوچااور اسے حاصل کر لیا۔
تین قربانیاں جو آپ کو غربت سے نکلنے کے لیے دینی پڑتی ہیں The three sacrifices you have to make to get out of poverty


Post a Comment

0 Comments