Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

کچھ باتیں جو دیر سے سمجھ آتی ہیں Some things that Understand late

کچھ باتیں جو دیر سے سمجھ آتی ہیں Some things that Understand late
جس طرح آنکھ دنیا کی ہر چیز دیکھتی ہے مگر جب آنکھ میں کچھ چلا جاۓ تو اسے نہیں دیکھ پاتی بلکل اسی طرح انسان دوسروں کے عیب تو دیکھتا ہے پر اسے اپنے عیب نظر نہیں آتے۔
جو لوگ آپ کو تکلیف پہنچاتے ہیں وہ ایک ریگ مار کی طرح ہوتے ہیں جن کی رگڑ سے آپ کا زنگ ہی اترتا ہے آپ پہلے سے مظبوط ہوتے ہیں آپ میں چمک آتی ہے جبکہ ریگ مار تو گھس گھس کے ختم ہوجاتاہے۔
اگر کوٸی آپ کو اگنور کرے تو آپ اسے یاد رکھیں اور دوبارہ کبھی زحمت نہ دیں عزت کسی کا ساتھ پانے یا توجہ چاہنے سے زیادہ اہم نہیں ہوتی۔اگر ایک ہی انسان آپ کو دو بار ایک ہی سبق سیکھاۓ تو غلطی اسکی نہیں آپ کی جناب۔
اکیلے رہنا بہتر ہے بجاۓ ان لوگوں کے ساتھ رہنے سے جو آپ کو دکھ دیتے ہیں تکیلف پہنچاتے ہیں۔اب اس کے لیے بھی کیا رونا جو کسی اور کے ساتھ ہنس رہا ہو۔پیار اور پرندے کو کھلا چھوڑ دینا چاہیے اگر لوٹ کے آیا تو آپ اور اگر نہ آیا تو آپ کا تھا ہی نہیں۔
زندگی میں کبھی پیار کی بھیگ نہ مانگیں پیار مانگنے کے لیے نہیں بانٹنے کے لیے ہوتا ہے اس لیے پیار چاہیے تو پیار بانٹنا شروع کرو نفرتیں بانٹیں گے تو نفرتیں ہی ملیں گی۔
رشتے کبھی بھی اپنے موت نہیں مرتے ان کو مارا جاتا ہے انا کے زریعے،بےرخی کے زریعے اور کرواہٹ کے زریعے۔وفا اور دعا نظر نہیں آتییں لیکن یہ زندگی میں ایسے تبدیلیاں لاتی ہیں جو سب کو نظر آتی ہیں۔
کبھی بھی کسی کے ساتھ بہت زیادہ نہ رہو کویونکہ ساتھ توقعات کو جنم دیتی ہیں اور توقعات ہمیشہ دکھ دیتی ہیں۔کوٸی بھی چیز مستقل نہیں ہوتی  اس لٸے اپنے آپ کو زیادہ نہ تھکاٸیں حالات چاہے کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہوں وہ بدل ہی جاٸیں گے۔آج اگر برا ہےتو کل اچھا بھی آۓ گا یہ وقت ہی تو ہےیہ رک تھوڑی جاۓ گا۔
اپنے آپ کو کسی سے موازنہ مت کریں کیونکہ سورج اور چاند دونوں ہی چمکتے ہیں لیکن اپنے اپنے وقت پر۔خوشی کوٸی منزل نہیں بلکہ خوشی تو راستہ ہوتی ہے۔خوشی انہیں نہیں ملتی جو اپنی شرطوں پر جیتے ہیں۔خوشیانہیں ملتی ہے جو دوسروں کے لیے اپنی زندگی کے معنی بدل دیتے ہیں۔
آسمانوں کو زمینوں سے ملانے والے
جھوٹے ہوتے ہیں یہ تقدیر بنانے والے
اب تو رشتہ ہی برے وقتوں میں مر جاتا ہے
پہلے مر جاتے تھے رشتوں کو نبھانے والے
جو تیرے عیب بتاتا ہے اسے مت کھونا 
اب کہاں ملتے ہیں آٸینہ دکھانے والے
اچھا انسان وہ ہے جو کسی کا دیا ہوا دکھ تو بھلا دے پر کسی کی محبت کبھی نہ بھلاۓ۔

Post a Comment

0 Comments