Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

عورت کی محبتWoman's love

عورت کی محبتWoman's love

آٹھ باتیں عورت تب کرتی ہیں جب ہ مرد سے محبت کرتی ہیں
۔
عورت نام ہے محبت کا ،عورت کےجوان ہوتے ہی اکثر عورتوں میں محبت کا احساس مرد کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے اور یہ مسٸلہ نہیں قدرتی بات ہے اور یہ جاننا پیچدہ ہے کہ وہ کسی مرد کے متعلق کیا سوچ رہی ہے۔ 
وہ اپنے مرد کے ساتھ آسودہ ہوتی ہے
یہ کسی مرد سے پیار کی بہت ہی بڑی علامت مانی جاتی ہے کہ ایک لڑکی اپنے آپ کو اپنے مرد کے ساتھ،اپنے پیار کے ساتھ بہت زیادہ آرام دہ محسوس کرتی ہے۔
اس کے باوجود کہ وہ ایک لڑکی ہوتی ہے وہ جس سے پیار کرتی ہے اس کے لیے بہت سی حدوں سے تجاوز کر جاتی ہے ہ اس لڑکی کا سب سے بڑا ثبوت ہوتا ہے کہ وہ آپ سے پیار کرتی ہے۔
جب وہ آپ کے ساتھ ہو تو کھل اٹھے
اگر وہ آپ سے پیار کرتی ہے تو آپ کےمتعلق سوچنے سے،آپ کا تذکرہ ہونے سے یا آپ سے ملنے سے وہ کھل اٹھے گی یا اس کا چہرہ روشن ہو جاۓ گا ۔عورت کو تخلیقی طور پر معروف مخلوق بھی کہا جاتا ہے۔
عورت کا چہرہ سب کہہ جاتا ہے یاد رکھیں عورت یا لڑکی دو جذباتی باتیں کبھی چھپا نہیں سکتی چاہے چاہے کچھ ہو جاۓ۔پہلی بات جب وہ کسی سے محبت کرے اور دوسری بات جب وہ چاہے کہ اسے اولاد یعنی بچہ چاہیے ہو۔
جب آپ اس لڑکی پر توجہ دیں
سماجی اور قانونی طور پر دیکھا گیا ہے کہ مرد بہر حال مرد ہوتے ہیں۔عورتیں ان کی جگہ کبھی لے نہیں سکتی کیونکہ قدرتی طور پرعورتکی دیکھ بھال میں بہت معاون کردار ادا کرتے ہیں۔
اسلیے اگر مرد عورت کا خیال رکھیں ان کو تحاٸف دیتے رہیں تو دیکھا گیا کہ آخر کار مرد عورت کا دل جیتنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور عورت بھی ان کے آگے ہار مان لیتی ہیں اور محبت کرنے لگتی ہے
جب وہ آپ کی بات سنے
اگر وہ آپ کی بات غور سے سنے تو اس کامطلب وہ آپ کو اپنی زندگی کا حصہ سمجھتی ہے اوریہ تب ہی ممکن ہے کہ جب آپ بھی اسے وقت دیں اس کا خیال رکھیں۔
وہ آپ کی خوشی کے لٸے  قربانی دے
قربانی ایک ایسا جذبہ ہے جو انسان ہر کسی کے لیے نہیں دیتا اگر وہ آپ کے لیےاپنی خوشیوں کو قربان کرے تو اس کا مطلب وہ آپ سے محبت کرتی ہے۔
جب وہ مصیبت میں آپ کا ساتھ دے
محبت کرنے والی لڑکی کی ایک پہچان یہ بھی ہوتی ہے کہ تکلیف ہو یا آپ کسی مصیبت میں آپ کا ساتھ دے جیسے روزی کی تکلیف ہو یا آپ کسی مصیبت میں گرفتار ہوں یا لڑکے کے گھر والے ٹھیک نہ ہوں تو اس صورت میں آپ کو چھوڑ کر نہ جاۓ اور آپکا آخر تک ساتھ دے۔

Post a Comment

0 Comments