Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

جو دیر سے ملتا ہے وہ دور تک چلتا ہے What you get late lasts a long time

جو دیر سے ملتا ہے وہ دور تک چلتا ہے What you get late lasts a long time

خاموشی اسی کی محسوس ہوتی ہے جس کو بولنا اچھا لگتا ہو۔کسی سے رشتہ جوڑے رکھنے کے لیے منتیں مت کریں کیونکہ رشتے دل کا تعلق ہیں۔کہتے ہیں جب تم کسی کے لیے کچھ محسوس کرو تو ایسا ممکن ہی نہیں کہ اس دوسرے کو اس احساس کی خوشبو محسوس نہ ہو کیونکہ روحیں روحوں کا زبان سمجھنے میں کبھی دھوکہ نہیں کھاتی۔
جن باتوں کو ہم پی جاتے ہیں وہی باتیں ہمیں کھا جاتی ہیں۔کبھی کبھی ہماری اداسی کی وجہ ہماری اپنی سوچیں ہوتی ہیں جو ہمیں اندر تک کھا جاتی ہیں۔گھر کے اندر جی بھر کے رو لیجیے گا پر دروازہ ہمیشہ ہنس کر ہی کھولیے گا کیونکہ لوگوں کو جب پتا چلے گا کہ آپ اندر سے ٹوٹ چکے ہیں تو وہ آپ کو لوٹ لیں گے۔
خاموشی کا مطلب لحاظ بھی ہوتا ہے لوگ اسے کمزوری سمجھ لیتے ہیں۔انسان واحد ایسی مخلوق ہیں جسکا لفظوں میں زہر ہوتاہے۔لوگ آپکی بات کو اپنی سمجھ تک ہی سمجھ سکتے ہیں۔خدا کی مرضی بول کر اب لوگ بچھڑ جاتے ہیں۔جو دیر سے ملتا ہے وہ دور تک چلتا ہے۔
ہمت نہ کھونا ابھی بہت آگے جانا ہے جنہوں نے کہا تیرے بس کی بات نہیں انہیں کر کے دکھانا ہے۔کسی کو یہ احساس ہونے نہ دیں کہ آپ ان پر مرتے ہیں ورنہ آپ پل پل مریں گے۔اپنوں کو جب کسی بات کا احساس دلانے کی نوبت تو وہ اپنے نہیں رہتے۔
ہمارا اکڑ اور انا ہی ہمارا بوجھ ہےمطلب پرست لوگ کبھی کسی قسم کے رشتے نہیں نھباتے۔ایسے لوگوں کی عزت کریں جو فرصت کے اوقات میں آپ سے باتیں کرتے ہیں لیکن ان لوگوں سے پیار کرو جو فرصت نکال کر آپ سے باتیں کرتے ہیں۔
لوگوں کی مدد کرو اچھے اخلاق آپناو اس جہاں سے ایسے گزرو کہ تمہاری مہکتی ہوٸی یادیں باقی رہ جاٸیں۔اپنے چند لمحوں کے عروج پر کبھی غرور مت کرنا کیونکہ وقت کے بدلنے میں دیر نہیں لگتی۔
جس کنویں سے لوگ پانی پیتے ہیں وہ کبھی نہیں سوکھتا،جس سے پانی لینا چھوڑ دیا جاۓ وہ سوکھ جاتا ہے۔اللہ تعالی کا قانون ہے ،سوکھنے سے بچنا ہے تو لوگوں کیلیے فاٸدہ مند بنیں ۔جہاں جتنا ممکن ہو لوگوں کا بھلا کیجیے کسی کا حصلہ بڑھا کر تسلی دے کر،کسی کا خفیہ چلہا جلا کر ،کسی کو اچھا مشہورہ دے کر ،کسی کا ہاتھ پکڑ کر کسی کو راستہ دکھا کر ۔ہر دم لوگوں کو پانی مہیا کرنے والا کنواں بنیں اسی میں آپکی بقا ہے۔
تنہاٸی ہمارے پاس لوگوں کی غیرموجودگی نہیں ہے دراصل ہمارے ادرگرد موجود لوگوں میں ہماری غیر دلچسپی ہمیں تنہا کر دیتی ہے۔گھروں کا خوبصورت ہونا کوٸی بڑی بات نہیں وہاں کے لوگ خوبصورت اور شاندار ہونے چاہیں ورنہ بہت سے گھر بڑے ہونے کے باوجود گھٹن زدہ ہوتےہیں۔
ایک انسان کبھی بھی صرف اپنے لیے جی نہیں سکتا اور اپنے سے وابستہ لوگوں کو خوش رکھتے رکھتے وہ اپنی زات کی خوشی کہیں رکھ کر بھول جاتا ہےاور وہ وقت آتا ہے انسان کی زندگی میں کہ اس سے وابستہ لوگ تو خوش ہوتے ہیں مگر  خود اسے اتنے عرصے میں خوشی کا مطلب بھی بھول گٸے ہوتے ہیں۔
گناہوں کو آسان سمجھنے سے پہیز کرو کیونکہ گناہ تمہیں دنیا میں زلت و خواری کا لباس پہنا دیں گے اور آخرت میں خدا کے غضب کا لباس پہنا دیں گے ۔کوشش کریں آپ سے خدا راضی رہے۔غلطیوں کے مارے لوگ جانے کیوں سمجھتے ہے کہ جس کو ہم نے دفنایا بس اس کو مرنا تھا۔

Post a Comment

0 Comments