پیسہ خرچ کر کے حاصل ہونے والا عزت پیسہ ختم ہونے تک ہی برقرار رہتی ہے۔اللہ رب العزت کی ہستی بھی کیا ہستی ہے کہیں یہ خوف کہ اللہ دیکھ رہا ہے کہیں یہ اطمینان کہ اللہ دیکھ رہاہے۔بیوقوف سے عقل کی بات کرو گےتو وہ آپ کو بیوقوف سمجھے گا۔
رشتے تب مضبوط ہوتے ہیں جب آپ کے مالی حالات مضبوط ہوں۔شخصیت پرستی بت پرستی سے زیادہ خطرناک ہوتی ہےکیونکہ بت کا دماغ نہیں ہوتا جو خراب ہو جاۓلیکن جب تم انسان کی پوجا کرتے ہو تو وہ فرعون بن جاتا ہے۔
ہر لفظ میں مطلب ہوتا ہے اور ہر مطلب میں فرق ہوتا ہے۔نیند آدھی موت ہے اور موت مکمل نیندہے۔یقین اور دعا نظر نہیں آتی لیکن ناممکن کو ممکن بنا دیتی ہے۔میاں بیوی کے رشتے میں پیار ہونے کے لیے خوبصورتی کی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے احساسات اور جذبات کی قدر کرنا ضروری ہے۔
زندگی سے بے قدروںکو نکالنا مشکل ہوتا ہے لیکن ناممکن نہیں۔بس ایک اصول اپنا لیں جو لوگ آپ کی قدر نہیں کرتےآپ بی ان کی قدر نا کریں۔انہیں خاص سے عام کر دیں خوش عہنے کے لیے اتنا کافی ہے۔تعلق اگر قاٸم رکھنا ہے تو جھگڑا نہ ہو اور اگرتعلق قاٸم نہیں رکھنا تو پھرجھگڑا کس بات کا۔اگر آپ اچھے ہیں اور جدا ہونے والا برا ہے تو پھر اس کا نقصان زیادہ ہےکہ وہ اچھے سے محروم ہو گیااور آپ کو مبارک ہونی چاہیے کہ برا شخص چلا گیا۔
جس چیز کو اللہ راز رکھے اسے لوگوں کے سامنے کھول کر بیان نہ کریں۔جسے اللہ نے چھپایا اسے آپ آفشا کیسے کر سکتے ہیں۔جب دل میںوہم دماغ میں ضداور باتوں میں مقابلہ آجاۓتو سمجھ لیجیے رشتوں کی ہار طے ہیں۔قیک چراغ کا دوسرے چراغ کو روشن کرنے میں اپنا کچھ بھی خرچ نہیں ہوتالہزا بجانے کے بجاۓ روشن کرنے کی عادت اپناٸیں۔
آپ کا کارواں آپ خود ہی ہوتے ہیںہزاروں لوگوں اور رشتوں کے درمیان بھی آپ اکیلے اپنا راہ چلتےہیں۔اس کارواں میں آپکا کوٸی نہیں ہوتا۔کسی کو کیا ملا یہ نہ دیکھیں آپ کو کیا عطا ہو رہا ہےاس پر نظر رکھیں۔آپکا نصیب کوٸی اور لے نہیں سکتااور آپ کسی اور کی تقدیر چرا نہیں سکتے تو میرے اور تمہارے کا جھگڑا کیسا اللہ نے جھگڑا رھا ہی نہیں۔
0 Comments