Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

تین انسان ایسے ہیں جنکی نماز قبول نہیں ہوتی There are three people whose prayers are not accepted

تین انسان ایسے ہیں جنکی نماز قبول نہیں ہوتی There are three people whose prayers are not accepted

اپنے بہترین وقت کو نماز میں وقف کرو کیونکہ تمہارے سب کام تمہاری نماز کے بعد ہی قبول ہونگے۔قبروں میں ایسے لا تعداد لوگ دفن ہے جنہوں نے کل سے نماز شروع کرنی تھی۔تھوڑی سی تھکاوٹ کی وجہ سے نماز نہ چھوڑو ان سے کچھ سیکھو جنہوں نے جسم پر خنجر ہوتے ہواۓ بھی آخری سجدہ نہیں چھوڑا۔
تین انسان ایسے ہیں جنکی نماذ قبول نہیں ہوتی۔
ایسا غلام جو مالک کی اجازت کے بغیر بھاگ جاۓ جب تک پلٹ کر واپس نہیں آتا اسکی نماز قبول نہیں ہوتی۔
ایسی عورت جو اپنے خاوند کو ناراض کر لیتی ہے جب تک اس کو راضی نہیں کر لیتی تو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔
اییسا انسان جو لوگوں کو نماز پڑھاتا ہے لیکن لوگ اس کے گناہوں کی وجہ سے اس کے پیچھے نماز پڑھنا نہیں چاہتے اسکی نماز بھی قبول نہیں ہوتی۔
رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے
ہمارے اور کافروں کے درمیان فرق نماز ہے جس نے نماز چھوڑی اس نے کفر کیا۔
نماز کو مت کہو کہ مجھے کام کرنا ہے بلکہ کام کو بولو کہ مجھے نماز پڑھنی ہے۔کبھی کبھی آزان مجھے ایسے بلاتی ہے جیسے بگڑے ہوۓ بچے ماں کو بلاتی ہے۔نماز کی پابندی کے پانچ انعامات 
١۔تنگدستی ختم
٢۔عذاب قبر سے نجات 
٣۔داٸیں ہاتھ میں نامہ اعمال ملے گا
٤۔پل صراط سے تیزی سے گزر ہو جاۓ گا 
٥۔جنت میں بلاحساب داخل ہوگا
تہجد کے وقت اگر آنکھ کھلےتو سمجھ لو کہ بلاوا آسمان سے آیا ہے اور نماز سے زیادہ کسی اور چیز میں سکون نہیں۔مصروف زندگی ایک وقت کی نماز کو بھی مشکل بنا دیتی ہے اور پانچ وقت کی نماز مصروف زندگی کو بھی آسان بنا دیتی ہے۔
جسم کی تندرستی نماز میں ہے
دل کی طاقت تلاوت قران پاک میں ہے۔
دماغ کی قوت زکر الہی میں ہے۔
روح کی قوت دورود شریف میں ہے۔
فجر کی نماز کو اپنا نصیب بنا لو۔ظہر کی نماز کو اپنا مقدر بنا لو۔عصر کی نماز کو اپنا تقدیر بنا لو۔مغرب کی نماز کو اپنا مستقبل بنا لو۔عشا کی نماز کو اپنا مستقبل بنالو اور پھر دیکھو کہ زندگی کتنی خوبصورت لگتی ہے۔
اللہ تعالی جس سے ناراض ہوتا ہے اس سے سجدے کی توفیق چھین لیتا ہے۔جو انسان پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہے وہ اللہ تعالی کے حفاظت میں آجاتا ہے اور جس کی حفاظت اللہ تعالی کرتا ہے اسے کوٸی نقصان پہنچا سکتا ۔
نماز کے لیے سستی ایمان کی کمزوری کی علامت ہےتما مشکلات کا حل سجدہ خدا میں ہے۔جو انسان جان بوجھ کر فجر کی نماز چھوڑ دیتا ہے اللہ تعالی اس کے چہرے سے سولا کا نور نکال دیتا ہے۔
جو ظہر کی نماز جان بوجھ کر چھوڑ دیتا ہے اس کے رزق سے برکت ہٹا دی جاتی ہے۔
جو عصر کی نماز جان بوجھ کر چھوڑ دیتا ہے اللہ اس کے جسم کی طاقت کو سلب کر لیتے ہیں۔
جو مغرب کی نماز جان بوجھ کر چھوڑے گا اس کو اس کی اولاد سے کبھی کوٸی نفع نہیں پہنچے گا۔
جو عشا کی نماز جان بوجھ کر چھوڑے گا اسکو کبھی راحت کی نیند نصیب نہیں ہوگی۔
جب وضو کرو تو جوان کی طرح تیزی کے ساتھ۔جب نماز پڑھو تو بولو کی طرح آرام کے ساتھ ۔جب دعا مانگو تو بچوں کی طرح سچے دل سے مانگو کل اگر فرصت نہ ملی تو کیا کرو گے ۔اتنی مہلت نہ ملی تو کیا کرو گے۔روز کہتے ہیں کل پڑھیں گے نماز کل اگر آنکھ نہ کھلی تو کیا کرو گے۔

Post a Comment

0 Comments