اگر تم یقین رکھتے ہو کہ ہر ناممکن کام کو ممکن کیا جا سکتا ہےاور تم اپنے مقصد پر اس یقین کے ساتھ کام کرتے ہو تو پھر تم ہر ناممکن کام کو ممکن کر لو گے۔اگر تم زندگی میں کچھ بننا چاہتے ہو،زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہو تو خود پر یقین رکھو اور کام شروع کر لو۔
لوگوں کی طرف دھیان نہ دو مت سوچو کہ وہ کیا کہتے ہیں،مت سوچو کہ وہ کیا سوچتے ہیں بس تم اپنے کام کو ممکن کرنے میں لگ جاٶ۔اگر سب کہتے ہیں کہ تم جو کرنے جارہے ہو وہ ناممکن ہے،وہ کام بہت مشکل ہے تم وہ نہیں کر سکتے ہوتو انہیں بتا دو کہ وہ کام تم کرو گے تم ناممکن کو ممکن میں بدلو گے۔اگر تم کسی ناممکن کام کو ممکن کرنے جارہے ہو تو یہ پانچ چیزیں بہت ضروری ہے۔
پہلا۔واضح کرنا کہ تم زندگی میں چاہتے کیا ہو۔اگر تم کسی انجان شہر میں موجود ہوتو ،تمہیں پتا ہی نہیں ہے تمہیں جانا کہاں ہے اوراگر تمہارےپاس اگر ایک میپ نہیں ہے اپنی منزل تک جانے کے لیے تو تم کبھی بھی صحیح جگہ پر پہنچ نہیں پاو گے۔بلکہ اسی طرح ہمیں اپنیزندگی میں پتا ہی نہیں ہوتا کہآخر جانا کہاں ہے۔کھایا کام کیا اور سو گٸے بس۔جب آپ کو کلیر ہوتا ہے کہ آخر کس طرف جانا ہے۔آپ کو زندگی میں کیا چاہیے۔تب آپ کی پوری زندگی بدل جاتی ہے۔
پہلے آپ اٹھتے تھے کھانا کھاتے تھے اور کام پر چلے جاتے تھےاور کام سے واپس آ کر آپ سو جاتے تھے۔بغیر کسی انرجی لگن اور پیسوں کے لیکن جب آپ یہ سوچ لیتے ہےکہ آپ کو زندگی میں کچھ کرنا ہےتب آپ کو انرجی ملتی ہے۔ایک وجہ ملتی ہے اپنے کام کو لگن کے ساتھکرنے کے لیے۔یہ وجہ آپ کو کوشش کرتے رہنے پر ہمیشہ مجبور کرتے ہیں۔زندگی میں جب آپ کو کوٸی ٹارگٹ مل جاتا ہے تو آپ کامیابی کی طرف پہلا سٹپ پار کر چکے ہوتے ہے۔
دوسرا۔پہلے سے پلیننگ کرنا کہ آپ پنے ٹارگٹ کو کیسے حاصل کر سکتے ہے۔آپ نے پہلا سٹپ پار کر کے اپنے ٹارگٹ اور گول کو کلیر کر لیا ہے اب آپ کو پلیننگ کرنے کی ضرورت ہےکہ کیسے آپ اپنی مقصد کو حاصل کریں گے،کون سا راستہ اختیار کریں گے وار کونسا راستہ چھوڑیں گے۔آپ کیا کیا نٸی چیزیں سیکھیں گے۔آپ کب تک اپنی مقصد کو حاصل کر لیں گے، آپ کو کون کون سی زمہ داریاں اٹھانا پڑیں گے۔یاد رھیں کہ پہلے آپ کو اپنی جڑیں مضبوط کرنا پڑیں گے تب ہی آپ ایک بڑا درخت بن پاٸیں گے
تیسرا۔اپنے پلین پر کام کرنااور ہمیشہ ہی کرتے رہنا۔پیلن بنانا اور ان کو کلیر کرنا بہت ضروری ہے مگراس سے زیادہ ضروری ہے کہ نٸےنٸے راستےتلاش کرنا۔ضروری نہیں ہےکہہر پلین کار آمد ہو ہو سکتا ہےجو راستہ آپ نے چنا ہے وہ ٹھیک نہ ہو مگر آپ کو پھر بھی رکنا نہیں ہے آپ کو نٸے راستے تلاش کرنا ہے اور ایک پلین کے فیل ہونے پر دوسرا پلین بنانا ہے۔اپنے پلین پر کام کرتے رہے اور کامیابی حاصل کرتے رہے
چوتھا۔سابت قدم رہنا۔جب آپ بارار کوشش کرنے کے باوجود بھی ناکام ہوتے۔جب ہر رکاوٹ آپ کے سامنے مضبوط دیواربن کر کھڑی ہوں تب بھی آپ کو پیچھے نہیں ہٹنا ہے،میدان نہیں چھوڑنا ہے کیونکہ تمہیں پتا ہونا چاہیے کہ تم نے شروع کیوں کیا تھا تمہیں اپنے مقصد کے لےیے ثابت قدم رہنا ہے۔دن میں دس بار ،پچاس بار،سو بار اپنی مقصد کو یاد کرو اور خود میں رچا لواور کوشش جاری رکھو۔
پانچھواں۔اپنے دماغ کو اس بات پر راضی رکھوکہ تمہیں یہ کرنا ہے۔جب آپ محنت کر کےتھک جاتا ہے،جب آپ کو لگے کہ یہ ناممکن ہے،جب ہر چیز تمہارا مقابلہ کرنےکے لیے سامنے کھڑی ہوں۔جب کاٸنات کی ہر چیز تمہیں ٹیسٹبکرنے پر تلی ہوں اس وقت جب لوگ میدان چھوڑ جاتے ہیں اور ٹف ذون سے نکل کر کمفرٹ زون میں آجاتے ہیں۔ایسے وقت کے لیے اپنے زہن کو تیار رکھو اسے ہر مشکل سے لڑنے کے لیے تیار کرو۔اسے یقین دلاو کہ تمہیں کرنا ہے۔اگر تمہیں یقین نہیں ہے کہ تم کر سکتے ہو تب تم کچھ نیں کر پاو گے۔
0 Comments