Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

وہ لوگ کبھی غربت سے نکل نہیں سکتے جو یہ کام کرتے ہیں۔حالات بدل دینے والی راز Those who do this can never get out of poverty. Secrets that change things

وہ لوگ کبھی غربت سے نکل نہیں سکتے جو یہ کام کرتے ہیں۔حالات بدل دینے والی راز Those who do this can never get out of poverty. Secrets that change things

کسی بھی رشتے کو بچانے کے لیے قسموں اور وعدوں کی ضرورت نہیں ہوتی بس اسے بچانے کے لیے دو خوبصورت لوگ چاہیے ایک بھروسہ کر سکے دوسرا سمجھ سکے۔ہیروں کو پرکھنا ہو تو اندھیرے کا انتظار کریں دھوپ میں تو کانچ کے ٹکرے بھی چمکتے ہیں۔

زندگی کے ناخن بہت سخت ہوتے ہیں ان کی کھرونچی جسم پر نہیں روح پر لگتی ہےاور زخمی روح کی پناہ گاہ صرف سجدہ ہی ہے۔جو نظر انداز کرے اسے نظر آنا چھوڑ دو۔جو مان رکھنے کےکیے ہارتے ہیں ان سے کبھی جیتا نہیں جا سکتا۔دل کے رشتے قسمت سے ملتے ہیں ورنہ ملاقات تو ہزاروں سے ہوتی ہے۔

درد یہ ہے کہ آپ کسی شخص کو آنکھوں میں جگہ دیں اور وہ آپ کو آندھا کر دیں۔منزل اہم نہیں ہوتی سفر اہم ہوتاہے۔جو سفر میں قانع اور خوش نہیں اسے منزل کبھی خوش نہیں کرا سکتی۔اور کامیاب لوگ تو وہی ہیں جو سر کو آسمان کی جانب شکوے کے لٸے نہیں شکر کے لٸے اٹھاتے ہیں۔

ہر شخص کے رویے کی کوٸی نہ کوٸی وجہ ضرور ہوتی ہے جب تک آپ کسی دوسرے کی جگہ پر کھڑے ہ کر نہیں دیکھتے آپ کی سمجھ میں پوری بات نہیں آسکتی ہر کہانی کا ایک دوسرا پہلو ضرور ہوتا ہے۔

کبھی کبھی زندگی کی حقیقتوں کو تسلیم کرنےکےلٸے مضبوط نہیں بے حس بننا پڑتا ہے۔غریب سے اکڑ کر ملنا اور امیر سے ملتے وقت مسکراہٹ سجا لینا حسن اخلاق نہیں بلکہ بدترین منافقت ہے۔

جس جگہ سے آپ کو تکلیف ہوٸی تھی اس جگہ سے آٸندہ لوگوں کو بچاو یہ توبہ کا ایک طریقہ ہے۔جب سامنے والے کو پتہ چل جاۓ آپ اس کے بنا جی نہیں سکتے پھر وہ آپ کو جینے دیتا۔

ناامیدی بھی ایک وباٸی بیماری ہے جو نا امید لوگوں میں بیٹھنے سے آپ کو لگ جاتی ہے۔کبھی کبھی ہمیں اس بات پر بھی شکر کے آنسو بہا لینے چاہیں کہ ہم میں کون سی ایسی بات ہے کہ رب کی رحمت ہمیشہ ہمارے اوپر پورے جوش سے چھاٸی رہتی ہے۔

اللہ انہیں بھی صبر دے جو چہرے سے مسکراتے ہیں مگر دل سے ٹوٹے ہوۓ ہیں۔کبھی کبھی ذندگی میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سب کچھ کھو دیا ہو لین حقیقت مں وہ کھونانہیں ہوتا بلکہآنے والے وقت کے لٸے اللہ کیطرف سے کی گٸی حفاظت ہوتی ہےجس کا نا تو ہم اندازہ لگا سکتے ہیں نا ہمیں کوٸی گمان ہوتا ہے۔

اگر ساتھ دینے والا لڑکھڑا جاۓ تو اسے سنبھال لیا جاتا ہے تبدیل نہیں کیا جاتا۔ایسے شخص کو کبھی صفاٸی نہ دیں جو وجہ اور تفصیل پوچھے بغیر آپکی تذلیل شروع کر دے،ایسے لوگ مستقل خاموشی کے حقدار ہوتے ہیں۔

حسرتیں کم ہی ہو تو بہتر ہیں چاند حاصل ہو جاۓ تو چاند نہیں لگتا۔اگر کوٸی شخص یہ سوچتا ہے کہ یہ دنیا بہت بڑی ہے تو اسے چاہیے کہ محبت کر کے دیکھے اس کا اصل حدود اربع سامنے آجاۓ گا اور اگر کوٸی یہ سمجھتا ہے کہ ہماری عمریں بہت کم ہیں تو اسے سال کی سب سے چھوٹی رات اپنے پسندیدہ شخص کے انتظار میں گزار کر دیکھنی چاہیے۔

برداشت عقلمند انسان کو وہ صبر ہے جو کا مظاہرہ وہ ایک جاہل انسان کی بات سنتے وقت کرتا ہےاگر کسی شخص کو بچانا ہے تو اسکا رویہ ان لوگوں کے ساتھ دیکھو جن سےاسے کوٸی مطلب نہیں ہے۔

جب ہم اپنے موڈ کا اختیار کسی دوسرے کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں نا تب ہم اپنے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی زیادتی کرتے ہیں۔بستر پر لانا ہو تو کوٸی ذات نہیں دیکھتا شادی کرنی ہو تو پھر سات نسلوں کی ذات یاد آجاتی ہے۔

مرد ہو یا عورت کوٸی بھی زندگی کے ہر لمہے میں بہادر نہیں رہ سکتا بہت ساری چیزیں ہوتی ہیں جو ہمیں کمزور کرتی ہے اور کمزور کرتی ہیں اور کمزور لہہوں میں تسلی کے دو لفظ بولنے والا دل کے بہت قریب ہوجاتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments