زندگی قدرت کا ایک بہترین تحفہ ہےاسے کیسے گزازنا ہے یہ انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔آجکل کے دور میں زیادہ تر لوگ پریشانیوں میں نظر آتے ہیں۔کہتے ہیں دنیا خواب ہے اور دنیا حاصل کرنا خیال اور انسان اسی خیال کو حاصل کرنے کے خواب دیکھتا ہے جوکہ کبھی پورا نہیں ہوتا۔
اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا عقل دیا تاکہ وہ انسانوں کے کام آسکے لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کچھ جگہوں پر انسان سے زیادہ بہتر زندگی تو جانور گزار رہے ہیں۔اس کی وجہ بھی انسان ہے اللہ تعالی کسی کو دولت دیتا ہے تو اس لیے نہیں کہ غریبوں کو کچلتے پھرے بلکہ انسانوں کی خدمت اور انسانیت کے لیے ہیں دنیا کی ساری چیزیں۔یہ دن سمجھ آٸی انسانیت جیت گٸی اور لوگوں کی پریشانیاں اور ٹینشن بھی ختم۔
یوں تو دنیا ایک امتحان کاگھر ہے اور یہاں انسان کی آزماٸشیں ہوتی ہے ایک بندے کو اگر تھوڑا پریشانی آجاۓ یا آجکل جو عشق و محبت میں اگر کوٸی کسی کو چھوڑ کے جاۓتوبس قیامت آگٸی ایسا لگتا ہے حالانکہ ایسا ہرگز نہیں اللہ تعالی واحد رحیم وکریم ہےجو انسان کی غلطیوں کو معاف ہی کرتا ہے۔
سوچنے کی بات یہ ہےکہ ہم جب کوٸی خوشی ہوتا ہےتو شکر کرنے کے بجاۓ اچھلتے پھرتے ہے اور جب کوٸی دکھ یا برا سانحہ ہمارےساتھ ہوتا ہےتو اس دوسروں کو برا بھلا کہنا شروع کرتا ہے۔اگر انسان پانچ منٹ کے لیے سوچیں کہ اللہ تعالی کی دی نعمتیں گننا شروع کریں تو کبھی گن کے ختم نہیں ہوگی اور اگر ٹینشن پریشانیاں گننا شروع کریں تو گنتی میں آجاتی ہیں۔
کامیابی کا سب سے بڑا نسخہ یہ ہےکہ انسان کبھی بھی خود کو بالاتر نہ سمجھیں اللہ تعالی دیتا ہےتو شکر کریں اور نہ دیں تو بھی شکر کریں۔کامیاب وہ نہیں جس کے پاس پیسہ بہت زیادہ ہو کامیاب وہ انسان ہے جس سےکوٸی بیزار نہ ہو جس کی صحت اچھی ہو جس کی زندگی میں خوشیاں ہوں اور خوشی سے زندگی گزار رہی ہوں۔
مسعلے جنم ہی تب لیتا ہے جب انسان اللہ تعالی کی قانون کو توڑ کر اپنی اپنی طرف سے جینا شروع کرتا ہے اور کچھ لوگ تو ایسے ہوتے ہیں کہ بس انکی زندگی میں ہمیشہ خوشیاں ہی خوشیاں ہونی چاہیے معمولی اتار چڑھاو آجاۓ تو اپنے آپ کو کوسنا شروع کر دیتے ہیں حالانکہ پریشانیوں میں ہی خوش رہنے والا اور شکر ادا کرنے والا ہی انسان کہلاتا ہے۔
جس انسان میں خوشی ہو یا پریشانی دونوں میں نارمل حالات میں جینے کا حوصلہ ہو اس انسان کو کامیاب ہونے سے کوٸی بھی نہیں روک سکتا کامیابیکا ساب سے بڑا نسخہ اور خوش رہنے کا سب سے طاقتور فارمولا یہی ہے۔
0 Comments