بلتستان پاکستان میں موجود ایک جنت۔بلند وبالا پہاڑ آسمان سے گرتے جھرنوں اور حسن سے بھری جھیلیں بے شمار،، برف کی چادر اوڑھےکوہسار، ناقابل فراموش آبشاریں،حیران کر دینے والے سرفہ رنگاہ اور کتپناہ جیسے صحرا۔یہاں بہنے والا کالا پانی آنکھ کی کالی پتلی میں سما جاۓ۔دل دماغ کو ساقط کر دینے والے وادیوں کے پر حسین نظارے جیسے دیکھ کر انسانی دماغ حیرت افزدہ ہو جاۓ۔
بلتستان پوری دنیا میں مشہور ہونے کی وجہ اسکی خوبصورتی اور یہاں بسنے والے لوگوں کی سادگی ہے۔جہاں بھی امن و امان اور آدب کی بات آیئں تو بلتستان کو ہی نام سب سے پہلے لیا جاتا ہےچونکہ ادب بلتستان پوریی دنیا میں مشہود ہے۔
اسکی بہتی ندیوں کی خوبصورتی، جھیلوں اور آبشاروں کی گنگناتی لہریں اور چلتی دریا دریاۓ سندھ کی پر کشش نظارے دلوں کو نور بخشتی ہے۔بلتستان کے تمام وادیاں ایک سے ایک خوبصورت حسن کے مالک ہے اور یہاں کی خوبصورتی قدرتی ہے اللہ تعالی کی شان ہے۔
اس وجہ سے سالہا سال یہاں سیاحوں کی آمد بڑھ ہی رہی ہیں اور آنے والے سیاحوں کی راۓ اور دلگیر باتوں سے یہاں کی حسن و جمال پوری دنیا میں پھیلتی جارہی ہے۔آیندہ آنے والے وقتوں میں بلتستان سیاحوں کا دورالخلافہ کہلایا جاۓ گا۔
1 Comments
Kia Bat hai
ReplyDelete