مرد کبھی بھی تصور سے عشق نہیں کرتااسے عشق کے لئے بھی کسی کی پہلی ملاقات کی ضرورت ہوتی ہے یہ تو عورت ہوتی ہے بےوقوف ایک نام ایک احساس ایک آواز کے پیچھے روگ لگا لیتی ہے۔
لڑکیوں کو اعتبار کی بارش میں اتنا نہ بھیگنا چاہیے کہ جسم نظر آنے لگے۔لوگ پیار کے لئے ہوتے ہیں اور چیزیں استعمال کے لئے بات تب بگڑتی ہے جب چیزوں سے پیار اور لوگوں کو استعمال کیا جاۓ۔
کسی انسان سے باربار اس بات کا تذکرہ نہ کریں جس کا جواب دیتے ہوۓ اس کے جذبات مجروح ہوں۔زندگی بدلنے کے لئے لڑنا پڑتا ہے اور آسان کرنے کے لئے سمجھنا پڑتا ہے وقت آپ کا ہے چاہو تو سونا بنالو اور چاہو تو سونے میں گزار لو۔
درد وہ ہوتا ہے جو ہمیں دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر محسوس ہو،ورنہاپنادرد جانوروں کو بھی محسوس ہوتا ہے۔جو تمہاری خاموشی سے تمہاری تکلیف کا اندازہ نہ کر سکے اس کے سامنے زبان سے صرف لفظوں کو ضائع کرنا ہے۔
جو شخص تمہارا غصہ برداشت کرے اور ثابت قدم رہے وہی سچا دوست ہے۔لوگوں کو اسی طرح معاف کرو جیسے تم خدا سے امید رکھتے ہو کہ وہ تمہیں معاف کر دے گا۔
ہماری زندگی سے کسی کا چلے جانا اتنا تکلیف دہ نہیں ہوتا جتنا اس کے چلے جانے کے بعد ہماری دل میں اس کی محبت کا ٹھہر جانا اذیت دیتا ہے۔ایک عقلمند عورت کسی مرد کی محبت میں مبتلا ہونے سے پہلے اسکی کردار پر نظر رکھتی ہے۔
دل دکھانے پر بھی جو شخص آپ سے شکایت تک نہ کر سکے اس شخص سے زیادہ محبت آپ کو کوئی نہیں کر سکتا۔جتنی ذہانت بات کہنے کے لئے درکار ہوتی ہے، اس سے دگنی ذہانت دوسرے شخص کی بات سننے اور سمجھنے کے لئے درکار ہوتی ہے۔
شریف عورت جب کسی سے ایک بار جڑ جاۓ بس پھر وہی اس کا سب کچھ ہوتا ہے کسی اور ساۓ کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا جان دے دیگی شرک کا کا خیال تک نہ لاۓ گی۔کم بولنے والا لڑکا اور زیادہ بولنے والی لڑکی ایک مکمل جوڑی ہوتی ہے۔
ایک بیوی اپنے شوہر سے ناراض تھی تو کہنے لگی مجھے نہیں رہنا آپ کے ساتھ آپ مجھ پر غصہ ہوتے ہو میں بس چلی جاؤں گی وہ بیٹھے مسکرانے لگلگی میں نے اور سنائیں وہ پھر مسکرانے لگے میں سناتی رہی وہ مسکراتے اور ہر بات پر مجھے پیار سے بلاتے مسکراتے پھر بولے جب دل کرے غصہ نکال لیا کریں۔مجھ پر ہی نکالنا ہے آپ کسی اور پر تھوڑی نکالیں گی تب میں ان مردوں کا سوچنے لگی جو چھوٹی سی بات پر عورت کو چھوڑ دیتے ہیں اور اسکی زندگی خراب ہوتی ہے انہیں محبت نہیں ہوتی ورنہ جو مرد محبت کر لے وہ تو سب سن کر اپنی ذات کی تذلیل کراکر بھی محبت پر قائم رہتا ہے ایسی عورت بہت خوش نصیب ہے اور میں انہی خوش نصیب عورتوں میں سے ہوں۔
نیک اور وفادار عورت کی نشانیاں
جس عورت کے چہرے پر حیا ہو ، یاد رکھیں سرخی پوڈر سے انسان کے حسن وجمال میں اضافہ نہیں ہوتا بلکہ حیا سے ہوتا ہے۔
جس کی زبان کے اندر شیرنی ہو ، جب خاوند سے بات کرے تو نرم لہجے سے کرے۔
جس عورت کے دل میں نیکی ہو ، یعنی بد اور برائی نہ ہو اور وہ نیک نیک نیت ہو۔
عورت کے ہاتھ ہر وقت کام میں لگے رہتے ہوں جو بچوں کا بڑوں کا اور خاوند کا خیال رکھتی ہو ایسی عورت وفادار اور نیک ہوتی ہے۔
0 Comments