کرکٹ کے کھیل میں ہر بال پر چھکا نہیں ہر بال پر وکٹ نہیں ملتی ہر بال پر جیت نہیں ہوتی لیکن محنت سے کھیلی ہوئی ہر شاٹ محنت سے کی ہوئی ہر بال جیت کی طرف ضرور لے جاتی ہے۔بلکہ اسی طرح زندگی کا ہر دن جیت کا نہیں ہوتا ہر روز کامیابی نہیں ملتی لیکن محنت سے گزارہ ہوا ہر دن آپکو آپکی منزل کے قریب کرتا جاتا ہے۔
کرکٹ کے کھیل میں بھی جیت کا فیصلہ آخری گیند پر ہی ہوتا ہے اس لئے ہمیشہ آخری گیند تک کھیلو کبھی ہمت نہ ہارو۔ساری دنیا تمہیں کہے گی کہ ہار مان لو ساری دنیا کہے گی کہ یہ تمہارے بس کی بات نہیں۔جو تمہیں مل گیا ہے بس وہی کافی ہے تم بس اسی لائق اور جو تم پانا چاہتے ہو وہ تمہاری اوقات سے باہر ہے۔
تو کہہ دینا دنیا سے تمہاری چھوٹی سوچ تمہیں ہی مبارک ہو میری کامیابی اور کوشش دیکھ کر تم آنسو بہاو اور مجھے پسینہ بہانے دو تم بیچ میں مت آؤ۔ارے میں تو وہ ہوں جو طوفانوں کا رخ موڑ دے میرے حوصلے دیکھ کر چٹان اپنی جگی چھوڑ دے۔
میں وہ نہیں ہوں جو ہر کام کو کل پر ٹال دے میں تو وہ ہوں جو ہر مشکل کا حل نکال دے۔دنیا تو ایسے لوگوں سے بھری ہوئی ہے جو پکی پکائی کھیر کھانا چاہتے ہیں۔جو پھل تو کھانا چاہتے ہیں لیکن کھیتی نہیں کرتے جو اچھی زندگی تو چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے محنت نہیں کرتے۔
لوگ خواب تو بڑے بڑے دیکھتے ہیں لیکن اپنی سوچ نہیں بدل پاتے اور جو سوچ بدل نہیں پاتے وہ زندگی میں کچھ نہیں بدل پاتے۔آپ کمزور نہیں ہو کہ بہانے بناو آپ تو وہ ہو کہ دنیا کو کچھ کر کے دیکھاؤ۔
تو کوشش کرے گا تو ہی تیرے حالات بدلیں گے تو کچھ بن کر دکھاۓ گا تو ہی لوگوں کے خیالات بدلیں گے۔لوگوں کی پرواہ کرنا چھوڑ دو اور ہمیشہ یہ بات یاد رکھنا جو اونچی جگہ پر کھڑے ہوتے ہیں ان کو ہی زیادہ طوفان اور آندھیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لوگ تو آپکو باتیں کریں گے آپ کا مزاق اڑائیں گے آپکی ہمت کو توڑنے کی کوشش کریں گے آپ کچھ بھی کر لو کچھ لوگوں کو تو خامیاں نکالنے کی عادت ہوتے ہیں۔انہیں چاہے کتنا بھی مزیدار کھانا دے دیا جاۓ اہ الگ سے نمک ضرور مانگیں گے۔
ایسے لوگوں کی باتوں کو دل سے لگانا چھوڑ دو اپنے خلاف ہونے والی ہر بات کو خاموشی سے سن لو اور جواب دینے کی باری وقت پر چھوڑ دو۔اگر تو چاہے تو دیا تیز ہوا میں بھی جل سکتا ہے یہ وقت ہی تو ہے وقت کبھی بھی بدل سکتا ہے۔تو اکیلا ہی کافی ہے دنیا کو یہ بتا دے یہ وقت ہی تو ہے وقت کو بدل کر دکھا دے۔۔جو تیرے خوابوں کا مزاق اڑاتے ہیں انکی نہیندیں اڑا دے یہ وقت ہی تو ہے وقت بدل کر دکھا دے۔مشکل نہیں ہے اس دنیا میں کچھ بھی پھر بھی لوگ اپنے ارادے توڑ دیتے ہیں۔اگر سچے دل سے چاہت ہو تو کچھ پانے کے لیے ستارے بھی تو اپنی جگہ چھوڑ دیتے ہیں۔یہ وقت ہی تو ہے وقت کو بدل کر دکھا دے۔
0 Comments