پبجی گیم اب لوگوں کو دیوانہ بنانے کے ساتھ ساتھ حیوان بھی بناتا جارہا ہے۔حال ہی میں ایک واقعہ سامنے آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنی بہن اور ماں کو چاقو سے زخمی کر دیا۔اسی طرح کے کئی واقعات اور کئی حادثے روز سننے اور دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
پبجی گیم جوکہ دنیا بھر میں مشہور ہیں اور کروڑوں لوگ اس گیم کے دیوانے ہیں اور لاکھوں لوگ اس گیم میں پیسے لگاتے ہیں۔اس کے منفی اثرات زیادہ تر نوجوانوں اور بچوں پر ہو رہی ہیں۔چونکہ ایک بچے کو اس گیم میں ہونے والی سارے لڑائی جھگڑے سچ لگنے لگتا ہے جس کی وجہ سے وہ دنیا کے ہر چیز بھول کر ایسی گیم میں کھو جاتے ہیں۔دوران گیم اس کو اگر کوئی ڈسٹرپ کرے تو وہ آپے سے باہر ہو جاتا ہے اور جو سامنے ہے وہ بہن ہو یا بھائی ماں ہو یا باپ اسے کچھ ہوش نہیں رہتا اس کو مار دیتے ہیں یا پھر خود کو بقصان پہنچاتاہے۔
پبجی گیم کے زیادہ استعمال سے پجوں کی پڑھائی متاثر ہانے کے ساتھ ساتھ اس کے زہن میں مار پیٹ، جھگڑے اور لڑنے والی باتیں اس کے زہن میں بیٹھ جاتی ہے جس سے اس کا زہن بلکل تبدیل ہو جاتا ہے اور وہ اپنے من پسند حرکتیں کرنے لگتا ہے۔
اس گیم کا بچوں کی زندگی پر بہت منفی اثرات پڑھ رہے ہیں۔ساتھ ہی ساتھ گھنٹوں اس گیم کو کھیلنے کی وجہ سے انسان ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے اور زہن پر پریشر آنے کی وجہ سے کئی لوگ اچانک مر گئے ہیں اور کئی لوگ زینی مریض بن چکے ہیں۔پبجی گیم کیھلنا کوئی غلط یا گناہ کا کام تو نہیں شاید لیکن اس کے زیادہ استعمال سے جو نقصانات ہوتے ہیں اس وجہ سےاس گیم کا کم کھیلنا یا نہ کھیلنا ہی اچھا ہے چونکہ جس چیز کی لت لگ کاۓ وہ چیز ہمیشہ نقصان دیتی ہیں اور پبجی گیم ہے ہی ایسا کہ سارے بچوں اور نوجوان جو اس گیم کو کھیلتے ہے اس کی لت لگ ہی جاتی ہے۔
0 Comments