گلگت بلتستان جو کہ سیاحت کے لئے بہت مشہور ہےاور یہاں آۓ سال لاکھوں تعداد میں ٹورسٹ آتے ہیں۔اس سال چونکہ دو سال کرونا کی وجہ سے جو بیج میں وقفہ رہا جس کی وجہ سے ذیادہ سے ذیادہ لوگوں کی آمد ہیں۔
بلتستان میں بہت سی ایسی قدرتی جگہیں ہیں جیسے دیکھ کر انسانی عقل حیران رہ جاتے ہیں۔حال میں بلتستان میں سیاح کی تعداد اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاوس میں جگہ کم پڑھ رہی ہیں۔اس کے باوجود بلتستان میں سیاہ کی آمد بلتستام کے خوبصورتی کے زندہ مثال ہے۔
کچھ مہمان سے ملاقات ہوۓ چونکہ ابھی خوبانی کا سیزن تھا اور پکے خوبانی کھلانے پر ان کو جو خوشی ہوئی اسے محسوس کر کے دلی مسرت حاصل ہوئی۔آداب بلتستان پورے پاکستان میں مشہور ہے اور یہاں کے لوگ بہت اچھے اور مہمان نواز ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ سڑکوں کے حالات خراب، پٹرول ملنے میں دشواری اور بڑی کٹھن گلگت بلتستان کی روڈ جس کو موت کا کنواں کہا جاتا ہے اس دشوار راستے سے لمبی سفر کر کے لوگ بلتستان کے خوبصورتی دیکھنے کے لئے تشریف لا رہے ہیں۔
اس علاقے کی اہمیت کا اندازہ ہم اس بات سے بھی لگا سکتا ہے کہ بلتستان ایرپورٹ پر روزانہ پانچ سے چھے فلائٹ دیگر شہروں سے بلتستان آرہے ہیں اور اس سال ایک دن میں بارہ فلائٹ بھی آ چکے ہیں اسطرح بلتستان میں سیاحت دن بہ دن فروغ پا رہے ہیں۔
0 Comments