Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

ایک تماشاٸی اور ایک کھلاڑی کی زندگی میں فرق The difference between a spectator's life and a player's life

ایک تماشاٸی اور ایک کھلاڑی کی زندگی میں فرق The difference between a spectator's life and a player's life
 جیتنے کے لٸے یہ دیکھا جاتا کہ آپ کتنی بار گرے بلکہ یہ دیکھا جاتا ہےکہ آپ کتنی بار گرکر دوبارہ سے اٹھ کھڑے ہوۓ۔کامیاب لوگ تماشاٸیوں میں بیٹھ کر سٹیاں نہیں بجاتے بلکہ کامیاب لوگ تو میدان میں اترنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔اس لٸے فیصلہ ہمیں خود کرنا ہے کہ کونسی زندگی جینی ہے ایک کھلاڑی کی یا ایک تماشاٸی کی۔

کھلاڑی اور تماشاٸی کی زندگی میں فرق

ایک کھلاڑی اور ایک تماشاٸی کی زندگی میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے۔اس لٸے اپنی زندگی میں اپنے لٸے مقصد بناۓ اور اسے حاصل کرنے کے لٸے جی جان لگاٸیے۔تماشاٸی لاکھوں لاگوں میں ہو اسے کوٸی نہیں پہچانتا لیکن کھلاڑی کروڑوں لوگوں میں ہو لوگ اسے فوراً پہچان جاتے ہے۔

اگر مقصد کو حاصل کرنا ہی ہےتو کچھ اسطرح سے حاصل کرنا کہ نہ دن دیکھے نہ رات،نہسکون دیکھے نہ پیاس صرف اپنے مقصد پر نظر رکھنا اور آگے بڑھتے جانا۔یہ کبھی مت سوچیے کل سے کروں گا کیونکہ کل کبھی آتا ہی نہیں۔اس لیےجو کرنا ہے آج ہی کرنا ہے۔اور ابھی کرنا ہے۔

آپ کا ہر دن اچھا ہو یہ ضروری نہیں لیکن آپ کے دن میں کچھ نہ کچھ اچھا ہو یہ ضروری ہے۔جیسے قطرے قطرے سے دریا بنتے ہیں اسی طرح تھوڑی تھوڑی محنت سے آپ کامیاب ہوتے جاٸیں گے۔

زندگی ایک بار ملتی ہے اور زندگی کی رفتار اتنی تیز ہے کہ جب یہختم ہونے لگتی ہےتب ہمیں اس کا احساس ہونے لگتا ہے۔ہم زندگی میں بےشمار کام کرتا ہےمگر ہم میں سے بہت سے لوگ اس بات پر غور نہیں کرتے کہ جو ہم کر رہے ہیں وہ کتنا صحیح ہے اور کتنا غلط ہے۔کتنا اچھا اور کتنا برا ہے۔بس لوگ وہ کام کرتے چلے جاتے ہیں اور شکایت کرتے ہیں کہ انہیں اس کا وہ صلہ نہیں ملا جو انہیں ملنا چاہیے تھا۔اس لٸے جو کر رہے ہو اس کے بارے میں غور وفکر کرو۔

ایک بار اپنے کام کے بارے میں یہ ضرور سوچنا کہ جو کا آپ کر رہے ہیں وہ آپ کو پانچ سال بعد کیا دے گا۔آپکی آج کے محنت آج سے دس سال بعد آپ کو کیا سیکھا دے گی۔مستقبل کو زہین میں رکھ کر کام کرو کیونکہ مستقبل میں جتنے لوگوں کی زندگی آسان ہو رہی ہے اتنے ہی لوگوں کی زندگی برباد بھی ہو رہی ہیں۔


Post a Comment

0 Comments