گلگت بلتستان سیر و سیاحت کے تناظر میں دنیامیں اپنی مثال آپ رکھتا ہے۔یونہی کسی علاقے کی خوبصورتی کی بات ہوتی ہے تو ضلع سکردو کا یہ خوبصورت علاقہ وادی بلامک کا بھی تذکرہ آجاتا ہے۔
اس علاقے کے سرسبز میدان،جھیل اور کے۔ٹو نما چوٹیاں خاص مقام رکھتی ہیں۔
اس علاقے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ سیر و سیاحت کے مقصد سے تشریف لانے والے سیاہ حضرات کی میزبانی بلتستان کے روایتی انداز سے کی جاتی ہے۔
بہتی ندیوں میں ٹراوٹ مچھلی پاٸی جاتی ہے جوکہ گلگت بلتستان کے مخصوص کھانوں میں شمار ہوتا ہے۔
گلگت بلتستان کے مشہور جانور یاک اور زو بھی ان سرسبز میدانوں میں اپنی زندگی بسر کرتے ہیں۔
علاقہ بلامک میں بسنے والے لوگ بلتستان کے دیگر علاقوں کے لوگوں کی طرح شریف اور انسان دوست ہیں۔
0 Comments