Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

انسان کے روح کو چیڑ پھاڑ دینے والے تین خطرناک الفاظ Three dangerous words that tear the human soul apart

انسان کے روح کو چیڑ پھاڑ دینے والے تین خطرناک الفاظ Three dangerous words that tear the human soul apart

تعلق صرف اپنا سوچنے سے نہیں چلتا اس میں دوسرے کے بارے میں بھی سوچنا پڑتا ہے۔آپ اس نات کا فیصلہ کرنا چھوڑ کیوں نہیں دیتے کہ کون جنتی اور کون جہنمی؟اللہ تعالی نے اپنے فیصلوں میں آپ کی راۓ طلب ہی کب کی ہے۔

لہجے کتنی دیر میٹھی رکھنی ہے یہ ضرورت طے کرتی ہے۔داماد اچھے ہیں  کہ وہ بیٹی کو خوش رکھتے ہیں۔بیٹے برے ہیں کہ وہ بہو کو خوش رکھتے ہیں۔اپنی زندگی کی تصویر میں رنگ بھرنے ہیں اپنا برش دوسروں کے ہاتھوں میں مت دیں۔

برداشت کی صلاحیت خوش نصیبوں کو ہی ملتی ہے۔اخلاق کا حسن جب انسان میں آجاۓ وہ خلق اور مخلوق دونوں کا محبوب بن جاتا ہے۔صبر اور یقین سے کی گٸی دعاٸیں زندگی کا سفر بہترین بنا دیتی ہے۔

اگر آپ کو کوٸی کہے کہ حرام تعلقات کے بڑے جان لیوا کفارے ادا کرنے پڑتے ہیں اور یہ کہ یہ تعلق منہ کے بل گراتا ہے تو ضرور یقین کر لینا کیونکہ ایسا ضرور ہوتا ہے۔

زندگی آسان کسی کی بھی نہیں ہوتی بس اپنی اپن اداکاری ہوتی ہے ہے کوٸی جھیل لیتا ہےاور کسی میں برداشت کرنے کی طاقت ختم ہوجاتی ہے۔

دنیا کے سب سے تیز اور اندر تک چیڑ پھاڑ دینے والی ہتھیار لفظ،زبان اور لہجے میں عمریں گزر جاتی ہیں لیکن لفظوں کے گھاٶ نہیں بھرتے۔

زندگی میں ہر گزرتا پل کچھ سبق دیتا ہے کبھی کچھ چھین لیتا ہے کبھی کچھ دے کر جاتا ہے۔خوش قسمت وہ نہیں ہوتا جو وقت سے سیکھتا ہے۔اہمیت الفاظ کی ہوتی ہے مگر اثر لہجے کرتے ہیں۔جب بھروسہ ٹوٹ جاتا ہے تبمعافی مانگنے کا کوٸی مطلب نہیں ہوتا۔

عجیب لوگ ہیں ہم لوگ ہاتھ منہ تو صاف کر لیتے ہیں لیکن سارا میل دلوں میں جمع رکھتے ہیں۔گھر بڑا ہو ٕ یا چھوٹا مٹھاس نہ ہو تو انسان کیا چیونٹیاں بھی نہیں آتیں۔

اگر محبت ان سے نہ ملے جن سے آپ پیار کرتے ہیں تو پھر محبت اسکو ضرور دینا جو آپ سے پیار کرتے ہیں۔زندگی آسان ہے جب تک ہم نادان ہیں۔لوگوں کو شکسن دینے کے بجاۓ لوگوں کو جیتنا سیکھیں۔

جہاں تمہارے سوچے ہوۓ تمام زریعے ناکام ہو جاتے ہیں وہاں پھر اللہ کے منتخب کردہ زریعے تمہارے لیے معجزہ بنتے ہیں۔مہمان وہ ہوتے ہیں جس کا قیام عارضی ہو اگر دنیا کو مہمان سراۓ کہا جاۓ تو آپ کی ملکیت کیا ہے آپ اپنے گھر میں ہی مہمان ہیں۔

کسی غریب کا کب احترام کرتی ہے دنیا لباس دیکھ کر سلام کرتی ہے۔انسان دوسرے انسان کو جو تحفہ عطا کر سکتا ہے وہ وقت ہے اس سے قیمتی تحفہ انسان انسان کو نہیں دے سکتا۔تعلیم انسان کو بولنا تو سیکھا دیتی ہے مگر یہ نہیں سیکھاتی کہ کب کہاں اور کتنا بولنا ہے۔

جو تمہارے اوصاف بیان کرے گا جو تم میں ہوں وہ تمہارے ایسے عیب بھی بیان کرے گا جو تم میں نہیں۔اگر لوگوں کو عزت دینا اور معاف کرنا تمہاری کمزورٕی ہے تو تم دنیا کے سب سے طاقتور انسان ہو۔

محبت کرنے والے کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنیی جان سے بڑھ کر آپکی عزت کا حفاظت کرے گا۔روٹھ جانے کے بعد غلطی جس کا بھی ہو بات کا آغاز وہی کرتا ہے جس کو بے پناہ محبت ہو۔

محبت کی گنتی دو پر شروع اور دو پر ختم ہوتی ہے اگر ایک کم ہو جاۓ تو پاٶ ں کے نیچے سے زمین نکل جاتی ہے۔بیٹیوں کو ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ سیانی بنو کیونکہتمہیں دوسرے گھر جانا ہے لیکن کبھی بیٹو ں کو کیوں نہیں کہا جاتا کہ سیانے بنو کوٸی تیرے لیے اپنا گھر چھوڑ کر آتی ہے۔

انسان سب سے زیادہ محبت کے نام پر بکتا ہے اور سب سے زیادہ مہنگی انسان کو محبت ہی پڑتی ہے۔غلط ہو کر خود کو صحیح ثابت کرنا اتنا مشکل نہیں جتنا صحیح ہو کر خود کو صحیح ثابت کرنا ہوتا ہے۔فیصلہ ریل کی پٹری کے کانٹے کی طرح ہوتا ہے کانٹا غلط بدلا جاۓ تو ایک لمحے میں منزل بدل جاتی ہے۔

اللہ سے معافی کی خواہش رکھتے ہو تو پہلے اللہ کے بندوں کو معاف کرنا سیکھو۔دکھ کی پنچھی کو سر پر پرواز کرنے دو مگر اسے سر پر گھونسلہ بنانے کو موقع نہ دو۔

Post a Comment

0 Comments