رشتوں کی سچاٸی کا انسان کی کماٸی سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔جتنا آپ امیر ہوتے جاٶ گے اتنا ہی لوگوں کی آنکھوں کے تارے بنتے جاٶ گے۔کیونکہ اس دنیا میں لوگ رشتہ دیکھ کے پیار نہیں کرتے مطلب دیکھ کر پیار کرتے ہیں۔
کچھ ایسا ہو گیا ہے رشتوں کا کاروبار جس سے جتنا مطلب اس سے اتنا پیار۔مجھے مت سیکھاٸیے کہ زندگی کیسے جیتے ہیں۔آپ مجھ سے پوچھے کہ زندہ رہ کر دٸیے غم کیسے پیتے ہیں۔
اس دنیا میں ضروری نہیں ہر رشتہ خون کا ہو کچھ رشتے خون چوسنے کے بھی ہوتے ہیں۔زندگی میں کچھ وقت نکال کر ان چیزوں کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے جنہیں ہم پیسے سے خرید نہیں سکتے۔
ہمیشہ یاد رکھیے لوگ آپ کو نہیں آپ کی اچھے وقت کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔برا وقت برے لوگوں سے تو بہت بہتر ہوتا ہے۔برے لوگ تو ہمیشہ ہنسی اڑاتے ہیں لیکن برا وقت کچھ نہ کچھ سیکھا کر ضرور جاتا ہے۔
زندگی میں اگر کچھ کرنا چاہتے ہو تو فوکس اپنی کام پر کرو لوگوں کی باتوں پر نہیں۔کیونکہ لوگوں کی باتیں تو پتھروں کی طرح ہوتے ہیں انہیں کمر پر لا دو گے تو کمر ٹوٹ جاۓ گی۔لیکن اگر انہیں قدموں تلے رکھتے جاٶ گے تو ان پر چڑھ کر بلند ہوتے جاٶ گے۔
زندگی میں اگر خوش رہنا چاہتے ہو اور آگے بڑھنا چاہتے ہو تو اس دنیا کی پرواہ کرنا بند کر دو۔جن کے پاس کچھ نہیں ہوتایہ دنیا ان سے جلتی ہے۔اتنیجلدی اس دینا میں کوٸی چیز نہیں بدلتی جتنی جلدی انسان کی نیت اور نظر بدل جاتی یے۔
آج برا ہےتو کل اچھا بھی آۓے گا یہ وقت ہی تو ہے رک تھوڑی جاۓ گا۔اگر آپ کی نیت صحیح ہو تو غلط راستے بھی آپ کو صحیح منزل تک لےجاتے ہیں۔
دنیا میں اگر چھوڑنا چاہتے ہو تو لوگوں سے امید رکھنا چھوڑ دو لوگوں کی باتوں کا برا ماننا چھوڑ دو کیونکہ امیدوں کا ٹوٹنا ہمیشہ دکھ دیتا ہے۔
زندگی جیو تو ایسے جیو کہ کوٸی ہنسے تو تمہاری وجہ سے تم پر نہیں اور کوٸی روۓ تو تمہارے لیے روۓ تمہاری وجہ سے نہیں۔اپنی زندگی ایسے لوگوں کے ستھ گزاریں جو آپ سے پیار کرتے ہوں کسی کے ساتھ رہ کر اداس رہنےسے بہتر ہے کہ آپ اکیلے اداس رہو۔
زندگی میں ہم اکیلے ہی آتے ہیں اور اکیلے ہی واپس جاتے ہیں تو اکیلے رہنے میں کیا براٸی ہے۔اصل اکیلےبتو آپ تب ہوتے ہیں جب آپ ایسے لوگوں کے ساتھ ہوں جو آپ کے ساتھ ہو کر بھی ساتھ نہ ہوں۔
ہمیشہ یہ بات یاد رکھنا کہ زندگی میں موڑ آجاۓ تو مڑنا پڑتا ہے اسے راستہ بدلنا نہیں کہتے۔
0 Comments