Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

جدید ٹیکنالوجی اور تعلیم کی اہمیت The importance of modern technology and education

The importance of modern technology and education

  مجھے ہمیشہ سے تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں ہے میں سمجھتا ہوں کہ تعلیم بہت بڑی دولت ہے 

بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ تعلیم سب سے بڑی دولت ہے اس کا کوئی بھی نعم البدل نہیں ہے نہ ہی ہوگا 

لیکن میں یہاں ان نوجوانوں کو ایک مشورہ ضرور دینا چاہتا ہوں خاص کر لڑکوں کو کہ اگر آپ پڑھنے میں اتنے لائک اور سنجیدہ نہیں ہیں یا پھر صرف سادہ تعلیم ایف اے بی اے ہی کرنا چاہتے ہیں 

تو پیارے دوستو... 

اپنا بہت قیمتی وقت اور اپنے باپ کی محنت کی رقم ضائع کرنے سے بہت بہت بہتر ہے کہ میٹرک کرتے ہی اپنے باپ یا بھائی کے بزنس میں خوب دلچسپی لیں 

اس میں محنت کرکے اس کو مزید ترقی دیں..

اگر آپ کے باپ بھائی کا کوئی بزنس نہیں ہے تو کوئی چھوٹا سا کاروبار شروع کر لیں...  

اس کے لیے پیسے نہیں ہیں اپنا چھوٹا سا کام کرنے کی بھی گنجائش نہیں ہے تو پھر بھی بلکل گبھرائیں مت اللہ کا نام لیکر ہمت حوصلے کے ساتھ کوئی نہ کوئی ہنر سیکھ لیں...

یا آپ مارکیٹنگ کا کام شروع کردیں 

جب آپ اس کو کرنے نکلیں گے تو اللہ آپ کو کامیابی کے ہزار راستے دکھائے گا ....ان شاءاللہ

آپ نے کوئی کام بھی کرتے وقت اپنی ہمت اور وسائل کی طرف نہیں دیکھنا بلکہ آپ نے اللہ کی طاقت اور اس کے وسائل کے خزانوں کی طرف دیکھنا ہے... وہ رحیم اور کریم  ذات محنت کرنے والے کو بہت بہت نوازتی ہے

آپ کو بیچنے کے لیے بازار میں سینکڑوں چیزیں ملیں گی ..مثال کے طور پر آپ ہول سیل کی مارکیٹ سے موبائل کی اسیسریز مختلف چیزیں لیں اور سٹارٹ میں ایک سے لیکر پانچ کلومیٹر کے اندر اندر جتنی بھی دکانیں آتی ہے سب پر جائیں اور بہت پیار سے محبت سے بہت اچھے اخلاق سے مارکیٹنگ کریں اور تمام چیزیں کم سے کم منافع پر بیچ دیں

محنت اچھے اخلاق اور کم منافعے کی بنیاد پر آپ کچھ ہی وقت میں کامیابی کے ٹریک پر چڑھ جائیں گے

ان شاءاللہ اتنے میں آپ کا مارکیٹنگ میں ایک نام اور ایک پہچان بن جانی ہے  آپ ایک اچھے تاجر بن جائیں گے... 

جب آپ کا بزنس تھوڑا بہت سیٹ ہو جائے تو کاروبار کے ساتھ ساتھ آپ پرائیویٹ ایف اے , بی اے بھی کر سکتے ہیں....

دوستو اگر آپ سنار کے بیٹے ہیں اور آپ کو کباڑ کا کام کرنا پڑ جائے تو کسی صورت بھی شرم محسوس مت کرنا اس کام کو چھوٹا اور گندہ مت سجھنا 

حق حلال اور محنت کا کوئی کام گندہ یا چھوٹا نہیں ہوتا

اگر ایسا سوچو گے اور کرو گے تو میں اللہ کے بھروسے دعوے سے کہتا ہوں کہ آپ بہت آگے جاوُ گے ...ان شاءاللہ

دوستو ایسا کوئی چھوٹے سے چھوٹا کاروبار کوئی ہنر نہیں ہے جس میں آپ کے آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے چانس نہیں ہیں..

یہ ترقی اور کامیابی تو آپکی محنت, ہمت💪 جنون اور مظبوط ارادوں پر ہے کہ آپ جاتے کہاں تک ہیں.!!

Post a Comment

0 Comments