Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

ازواجی زندگی کو خوشگوار کیسے بنانا ہے؟ How to make married life happy?

ازواجی زندگی کو خوشگوار کیسے بنانا ہے؟ How to make married life happy?

🌱 خوشگوار اذدواجی زندگی کے راز شوہر کو اپنا دوست کس طرح بنائیں_ 🌱

❤️ بیوی کو یقین ہونا چاہیے کہ شوہر سے بڑھ کر اس کے لیے کوئی سچا دوست نہیں بن سکتا 

❤️ شوہر سے بد اعتماد نہ ہوں.بلکہ اس پر پورا بھروسہ کریں 

❤️ شوہر سے جھوٹ نہ بولیں  کوئی بھی بات ہو اس کے سامنے ظاہر کر دیں. کوئی بھی بات چھپانے کی کوشش نہ کریں. 

❤️ شوہر کی کوئی بھی بری بات کا چرچا نہ کریں 

❤️ دوسرے کے سامنے شوہر کی عزت و تعریف کریں. 

❤️ شوہر کی تکلیف اور دکھ میں تن, من, دھن سے مدد  کریں. اور نازک  حالات  میں اپنی ذات کے لیے اس کے لیے فنا کر دینا چاہیے شوہر کی محبت اور اس کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے یہ وقت بہت ہی نازک اور آزمائش کا ہوتا ہے 

❤️ شوہر کے سکھ میں سکھی اور اس کے دکھ میں دکھی ہونا سیکھیں  

❤️ شوہر اگر اداس ہو یا کسی فکر میں مبتلا ہو تو اس کی فکر اور مایوسی کو دور کرنے کی کوشش کریں 

❤️ شوہر کو آرام پہچانے کا ہمیشہ خیال رکھیں.

❤️ شوہر جو کچھ روپے پیسے دے ان کو بے جا خرچ نہ کریں اور اسی میں مطمئن ہو کر زندگی گزاریں  

❤️ ذاتی ضرورت اور غیر ضروری سامان کے لئے شوہر پر بوجھ نہ ڈالیں  وہ جو کچھ دے اس میں اطمینان کریں اللہ کا شکر و فضل ادا کریں. جس نے شوہر جیسا سایہ آپ کے ساتھ ہر وقت کردیا ہے.

❤️ ‏اگر آپ حق پر کھٹر ے ہیں تو آپ کو چلا کر بات کرنے کی ضرورت نہیں اور اگر آپ حق پر نہیں تو بهی چلا کر بات کر نے کا کوئی فائدہ نہیں.

بہترین انسان وہی ہوتا ہے. جو دوسروں کی غلطیوں سے سیکھتا ہے. آپ سے صرف اتنی گزارش ہے آپ حاصل کی قدر کرنا سیکھ لیں پھر چاہیئے وہ رشتے ہوں یا دولت زندگی پر سکون ہو جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments