مرد بہت دلیرہوتا ہےلیکن وہ اس عورت سے ڈر جاتا ہے جس سے وہ بے حد پیار کرتا ہے۔مرد مر جاتا ہے مگر اس عورت کے خیالات سےنہیں نکل پاتا جس عورت نے اسے خواب دکھا کر چھوڑ دیا ہو۔
جو شخص آپ کو رات کے دو بجے اتنا ہنساۓ کہ منہ پہ ہاتھ رکھنا پڑے کہ کہیں سے کوٸی جاگ نہ جاۓ ،تو ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ اسی شخص کی وجہ سے رات کے دو بجے آپ منہ پر ہاتھ رھ کر روتے ہیں کہ کہیں آواز سے جاگ نہ جاۓ۔
ہر کھو جانے والا شخص اس بات کا مستحق نہیں ہوتا کہ اس کو خسارہ لکھا جاۓ۔لوگ کہتے ہیں کہ محبت دکھ دیتی ہیں لیکن میں نہیں مانتا محبت دکھ نہیں دیتی،لوگ دکھ دیتے ہیں،لوگوں کی جھوٹی اناٸیں دکھ دیتی ہیں،لوگوں کےتلخ رویے دکھ دیتے ہیں،لوگوں کو اپنے رویے درست کرنے چاہیں،محبت تو ازل سے خوبصورت ہیں۔
ہمدردی،محبت،دوستی،رنماٸی یا مدد یہاں کوٸی ایک نشانی ضرور چھوڑ جاٸیں جو یہ بتاتی رہے کہ اس راہ سے آپ گزرے تھے۔دل سے بات کرنے اور دل رکھنے کے لیے بات کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔
مرد کی دو اداٶں پر عورت مر مٹتی ہے۔مرد کی ہمدردی،اور اس کی اپنی عورت کے ساتھ سچاٸی کیونکہ عورت ہمیشہیہ چاہتی ہے کہ مرد خالص اسی کا ہو،وہ محبت میں ملاوٹ برداشت نہیں کرتی۔
معاشرے سے چھپ کر عورتسے ہمدردی کرنے والا مرد کبھی ہمدرد نہیں ہوتا۔ہم ایک ایسے سماج کا حصہ ہیں جہاں کٸی عورتوں کو اپنے بچوں کی بھوک مٹانے سے پہلے کٸی غیر مردوں کی بھوک مٹانی پڑتی ہے۔
جب تک عورت نہ چاہے مرد کبھی اپنی حدیں پار نہیں کر سکتا۔کم ظرف لوگوں کو نٸی محبت ہمیشہ بہتر جبکہ پرانی چاہت ہمیشہ بیکار نظر آتی ہے۔لوگ کہتے ہیں سوچ لینا تھا محبت کرنے سے پہلے ،لوگوں کو کیا پتا سوچ کر تو سازش کی جاتی ہے محبت نہیں۔
عورت اگر نفرت کرنے پہ آۓ تو اگلے کو شرمندہ کر کے چھوڑتی ہے۔ہماری زندگی سے کسی کا چلے جانا اتنا تکلف دہ نہیں ہوتا جتنا اس کے چلے جانے کے بعد بھی ہمارے دل میں اسکی محبت کا ٹھہر جانا اذیت دیتا ہے۔
وہ لڑکی آپ کو سو فیصد دھوکہ دے رہی ہوتی ہے جو کبھی آپ سے پیار نہ مانگے،ضد نہ کرے،ٹاٸم نہ مانگے،شادی کےبلیے نہ کہے اور صرف ضرورت پڑنے پہ آپ سے رابطہ کریں۔
0 Comments