جب لوگ دل سے اترتے ہے تو ان سے بات کرنا تو دور دیکھنے کو بھی دل نہیں کرتا ہے۔
یہ انسانی فطرت ہے کہ جس سے محبت ہو،اسے ہزار براٸیوں کے باوجود قبول کر لیا جاتا ہے۔لیکن جس سے نفرت ہوتی ہے اس کو لاکھ اچھاٸیوں کے باوجود بھی قبول نہیں کیا جاتا ہے۔
ایک چھوٹی سی غلطی پر مجھے وہ چھوڑ گیا ،جیسے صدیوں سے میری غلطی کی تلاش میں تھا۔زندگی میں بعض مقام ایسے آتے ہیں جب نہ چاہتے ہوۓ بھی اپنے جذبات کو دفن کر کے اپنے سے وابستہ لوگوں کی خواہشات کا احترام کرنا پڑتا ہے۔
زندگی کی سفر میں کبھی کبھی اہسے موڑ بھی آتے ہیں جہاں محنت اور ڈگریاں ہار جاتی ہیں اور قسمت اور دعاٸیں جیت جاتی ہیں۔
رشتے مفت میں نہیں ملتے ،مفت تو ہوا بھی نہیں ملتی،ایک سانس تب آتا ہے جب ایک سانس چھوڑا جاتا ہے۔محبت ہو بھی جاۓ تو کبھی اعتبار نہ کرنا ،یہ دنیا سچے جذبوں کی بڑی توہین کرتی ہے۔
اگر میرا علم مجھے انسان سے محبت کرنا نہیں سیکھاتا تو ایک جاہل مجھ سے ہزار درجہ بہتر ہے۔رشتوں کی قدر کریں خاص کر ان رشتوں کی جنہیں آپ خود بتاتے ہیں اگر رشتے نبھانے کا ظرف نہیں تو رشتے بنانے سے گریز کریں۔
زندگی میں جو چاہے حاصل کرو مگر اتنا خیال رہے کہ تمہارا کامیابی کا راستہ لوگوں کے دلوں کو توڑتا ہوا نہ گزرے۔
نامحرم
جب احساس ہو جاۓ کہ جس نامحرم سے آپ کو محبت ہے وہ آپ کا محرم کبھی نہیں بن سکتا تو خدا کی رضا کی خاطر پیچھے ہٹ جانا چاہیے تاکہ یوم قیامت ب وہ رب زولجلال پوچھے کہ اے بندے بتا تو نے مری خاطر اپنی کون سی پسندیدہ شے چھوڑ دی تو ہمارا دامن خالی نہ ہو۔چاہے وہ محبت ماں باپ کی ہو یا بہن بھاٸیوں کی ،چاہے دوستوں کی ،چاہے محبوب کی اس لٸے خدارا جگہ جگہ اپنے پیچھے ایسے تڑپتے وجود مت چھوڑو۔جن کے دل میں اپنا یقین اپنی محبت بنا چکے ان کو پھر اپنے لٸے نا تڑپاٶ خدارا۔
ہر مرد بھیڑیا نہیں ہوتا مرد محافظ بھی ہوتا ہے۔عورت تو جاہل کے لٸے ہوس ہوتی ہے اور عقلمند کے لیے روح۔عورت اپنی زندگی میں دو پل دو مرودوں کو کبھی نہیں بھولتی ای وہ جو اس سے محبت کرتا ہے اور دوسرا وہ جو عزت کرتا ہے لیکن ہمیشہ محبت سے زیادہ عزت کا پلڑا بھاری رہتا ہے۔پھر چاہے عزت دینے والا کوٸی غیر ہی کیوں نہ ہو۔
کچھ درد بہت ہی بے رحم ہوتے ہیں کچھ تکلیفیں بہت ہی گہری ہوتی ہیں ۔کچھ چہرے کی مسکراہٹ بھی دل کے غم کو چھپاتی ہے کچھ آنسو گھر والوں کے سامنے بھی نکل آتے ہیں اور یاد رکھنا ان سب سے جب تم گزرو تو سمجھ جانا وہ رب تمہاری آزماٸش لے رہا وہ تمہیں بہت جلد کچھ بہترین عطا کریگا۔
رشتہ
آپ کسی کو بھی زبدردستی دو کاموں کے لٸے مجبور نہیں کر سکتے ایک محبت دوسرا عبادت۔دونوں دل سے ہوتی ہیں اور دونوں کا رشتہ روح سے جڑا ہوتا ہے۔ ۔زندگی جینے کے دو ہی طریقے ہیں۔پہلا جو ہو رہا ہے اسے ہونے دو اور برداشت کرتے جاٶ یا پھر زمہداری أٹھاو اسے بدلنے کی ۔
نفرت ہے اب مجھے طویل گفتگو سے کسی کی بات کا جواب دینا بھی اب گراں گزرتا ہے خاموشی سی بس گٸی ہے اب شخصیت میں۔
0 Comments