Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے موباٸل کو کتنا اور کیسے استعمال کیا جانا چاہیے How much and how to use mobile to be successful in life

زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے موباٸل کو کتنا اور کیسے استعمال کیا جانا چاہیے How much and how to use mobile to be successful in life

 ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال انسان کے زندگی کو بہتر سے بہترین بنا سکتا ہے جبکہ ٹیکنالوجی کا غلط استعمال آپ کی زندگی کو بد تر سے بترین بنا سکتا ہے۔دنیا میں ہر چیز انسان کے فاٸدے کے لیے بناٸی گٸی ہے مگر  شرط یہ ہے کہ انسان  اس کا صحیح سے استعمال کریں۔جیسا ہی انسان اس چیز کا غلط استعمال کرنے لگتاہے تو ویسے ہی انسان برباد ہونے لگتا ہے۔

موباٸل بھی ایک ایسی ہی چیز ہے دنیا میں بہت سے لوگوں کو موباٸل کا نشہ ہو چکا ہے ۔لوگ اچھے سے اچھا اور مہنگے سے مہنگا موباٸل لینے کے لیے پاگل ہو چکے ہیں۔ہمیں چاہیے تو یہ کہ ہم موباٸل کو استعمال کریں مگر بدقسمتی سے موباٸل ہمیں استعمال کرنے لگ گیا ہے۔اٹھتے بیٹھتے،سوتے جاگتے،کھاتے پیتے موباٸل استعمال کرنے کی عادت بن چکی ہے۔ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ایک نارمل انسان دن میں چھ گھنٹے تک موباٸل کا استعمال کرتا ہے اور دن میں تقریباً تریانوے مرتبہ موباٸل کو چیک کرتاہےکہ کسی نے مجھے میسج تو نہیں کیا،میرے فوٹو پر کتنے لاٸک آۓ ہیں۔میے کتنے فالورز ہو چکے ہیں۔کتنے لوگ میرا سٹیٹس دیکھ چکے ہیں۔یہ چیز انسان کو آہستہ آہستہ ختم کٸے جارہی ہے۔

موباٸل کو اگر خاموش بیماری کہا جاۓ تو غلط نہیں ہوگا۔اگر موباٸل کو غلام بنا کے رکھو گے تو بادشاہ بن جاٶ گے اور اگر موباٸل کو بادشاہ بناٶ گے تو خود ایک غلام بن کر رہ جاٶ گے جو بادشاہ کے نہیں بلکہ غلامی کے لاٸق ہوتے ہیں۔اسلٸے موباٸل کو چھوڑو اور اپنی مقصد کو پکڑو۔ماباٸل پکڑے رکھو گے تو مقصد ہاتھ سے چھٹ جاۓ گا اس لٸے خدارا اپنی موباٸل کو صحیح استعمال کرو ورنہ یہ آپ کی زندگی کو بدتر سے برتر بناتاجاۓ گا۔

آپکی زندگی میں موباٸل بہت اہمیت رکھتا ہے۔اسے صحیح استعمال کرکے آپ زندگی میں اوپر سے اوپر جا سکتے ہو۔موباٸل میں دنیا جہاں کی نالج ہیں،دنیا جہاں کی سکیلز پڑی ہیں،دنیا جہاں کا ہنر پڑا ہے اس میں جو کسی بھی انسان کے زندگی کو اچھا بنا سکتا ہے۔اسلٸے موباٸل کو غلط استعمال چھوڑواور اپنی زندگی کو صحیح بناٶ۔

کہتے ہے بدلتی دنیا کا کچھ ایسا اثر ہوگیا انسان پاگل اور موباٸل سمارٹ ہو گیا۔موباٸل آپ کے وقت کو ایسے نگھلتا ہے جیسے ایک بڑی شارک چھوٹی مچھلیوں کو نگھلتی ہے۔یہ آپ کو آپ کے وقصد پر کام کرنے نہیں دیتا۔موباٸل آپ کو فالتو کے کاموں میں الجھاۓ رکھتے ہیں۔وہ کام جسکی آپکی حقیقت کی زندگی سے کوٸی واسطہ نہیں۔اسلیے سمجھدار بنو سمجھداری سے اپنے موباٸل کو استعمال کرو،اور اس سے بہت سارا نالج اکھٹا کرو،اپنے مقصد کے متعلق اور زندگی میں آگے سے آگے بڑھتے جاٶ۔اور زیادہ سے زیادہ سیکھتے جاٶ۔

Post a Comment

1 Comments