وقت ایک ایسی چیز ہے جو کبھی لیٹ نہیں ہوتا۔یہ ہمیشہ اپنے وقت پر ہی آتاہے۔وقت بلکل پیسے کی طرح ہوتا ہے یہ آپ پر ہے کہ اپ اسےصحیح چیزوں پر صرف کرتے ہو یا غلط چیزوں میں ختم کرتے ہو۔
پیسے کو خرچ کرنے ہیں ہم بڑے کنجوس اور سمجھدار ہوتے ہیں لیکن وقت کو خرچ کرنے میں ہم بڑے سخی اور لاپرواہ ہوتے ہیں۔وقت ایک ایسا آٸینہ ہے کو تمام چہرے واضح کر دیتا ہے۔اچھا وقت اور اچھے لوگ ہر کسی کے مقدر میں نہیں ہوتے جب ان میں سے کوٸی ایک مل جاۓتو اسے ضاٸع نہیں کرنا چاہیے۔
آپکا اصلی دوست وہ ہے جو آپ کی غیر موجودگی میں آپکی قدر کرے ورنہ سامنے تو کتا بھی دم ہلاتا ہے۔زندگی میں زیادہ دکھ دل ٹوٹنے کا نہیں بلکہ بھروسہ ٹوٹنے کا ہوتا ہے۔اس لٸے بھروسہ سوچ سمجھ کے کرنا کیونکہ کبھی کبھی خود کے دانت بھی زبان کو کاٹ لیتے ہیں۔
ہمیشہ یہ بات یاد رکھنا کہ شہد اکھٹا کرنے والی مکھی بھی ڈنگ مارنے سے نہیں چوکتی۔اسلٸے ہوشیار رہیں بہت میٹھا بولنے والے بھی نقصان دے سکتے ہیں۔بہت قریب سے دیکھا ہے اس دنیا کو ہم نے اسلٸے تھوڑا دور جاکر بیٹھے ہیں۔جب میں ڈوبا و سندر کو بھی حیرت ہوٸی عجیب شخص ہے کسی کو پکارتا ہی نہیں۔
ہمیشہ یہ بات یاد رکھنا جو آسانی سے مل جاتا ہے وہ ہمیشہ ساتھ نہیں رہتا اور جو ہمیشہ ساتھ رہتا ہے وہ آسانی سے نہیں ملتا۔وقت موسم اور لوگ سب کی فطرت ایک سی ہوتی ہے کون کب کہاں بدل جاۓ پتہ ہی نہیں چلتا۔چھوٹی سے غلط فہمی میں اتنا زہر بھرا ہوتا ہے کہ یہ آپ کے سالوں پرانے رشتوں کو مارنے کیلٸے کافی ہوتا ہے۔
جس طرح چھوٹے چھوٹے سوراخ بند کمرے میں سورج طلوع ہونے کا پتہ دیتے ہیں۔بلکل ایسی طرح چھوٹی چھوٹی باتیں انسان کا کردار نمایاں کرتی ہے۔اگر کسی کا ظرف آزمانا ہو تو اسکو عزت دو ۔اگر اعلی ظرف ہوا تو آپکو زیادہ عزت دے گا اور اگر کم ظرف ہوا تو خود کو اعلی سمجھے گا۔
زندگی میں کبھی اپنے کسی بھی ہنر پر کبھی گھمنڈ مت کرنا کیونکہ پتھر بھی پانی میں اپنے وزن کی وجہ سے ڈوبتا ہے۔بعض لوگوں کے دلوں میں واقعی سوراخ ہوتے ہیں جتنی بھی محبتیں ڈال دو وہ خالی ہی رہتے ہیں۔
عزت ہمیشہ عزت والے ہی کرتے ہیں جن کی خود کوٸی عزت نہ ہو وہ دوسروں کو عزت کیا دینگے۔یہ زندگی کی کڑوی سچاٸی ہے کہ لوگ ضرورت کے وقت ضرورت مند بن جاتے ہیں۔اورضرورت ختم ہونے پر غیرت مند بن جاتے ہیں لیکن احسان مند کبھی نہیں بنتے۔
جو لوگ آپ سے جلتے ہیں ان سے نفرت مت کروارے یہتو وہی لوگ ہیں جو تمہیں خود سے بہتر سمجھتے ہیں۔زندگی میں جو چاہے حاصل کر لیں بس اتنا خیال رکھنا کہ آپکی منزل کا راستہ کبھی لوگوں کے دلوں کو توڑتا ہو نہ گزرے۔
1 Comments
👍👍👍
ReplyDelete