Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

جینا ہےتو ڈر کے مت جیو دکھوں پر رونا چھوڑ دو If you want to live, don't live in fear, stop crying over sorrows

جینا ہےتو ڈر کے مت جیو دکھوں پر رونا چھوڑ دو If you want to live, don't live in fear, stop crying over sorrows
بدتمیزی تو تو منہ کی بدبو کی طرح ہوتی ہے اپنی کا پتہ نہیں چلتا اور دوسروں کی بری لگتی ہے۔انسان بڑا ہی خود غرض ہے پسند کرے تو براٸی نہیں دیکھتا نفرت کرے تو اچھاٸی نہیں دیکھتا اور جب بات اپنے فاٸدے کی ہو تو بھاٸی بھاٸی نہیں دیکھتا۔
انسان کی فطرت بھی بڑی عجیب ہے ڈوبتا ہتے تو پانی کو الزام دیتا ہے او جب زندگی میں کچھ کر نہیں پاتا تو اپنی قسمت کو الزام دیتا ہے۔اکڑ اگر انسان کو نہ بھی گرۓ تو اکیلا ضرور کر دیتی ہے جو درخت جھکتے نہیں وہ کبھی کھنے اور پھلدار نہیں ہوتے۔
جینا ہےتو ڈر کے مت جیو دکھوں پر رونا چھوڑ دو If you want to live, don't live in fear, stop crying over sorrows
خوشی اور محبت کبھی مانگنے سےنہیں بلکہ یہ ہمیشہ دینے سے ملتی ہیں۔پیار چاہیے تو پیار نانٹنا شروع کر دوخوشی چاہیے
تو خوشیاں تقسیم کرو۔
زندگی تو نے اتنا مصروف کردیاہے آدمی کو آدمی سے دور کر دیا ہے۔سب خاموش ہیں یہاں کوٸی آواز نہیں کرتا سچ بول کر کوٸی کسی کو ناراض نہیں کرتا۔
بہتے آنسوٶں کی سنتا نہیں فریاد کوٸی ٹوٹے دلوں کو کرتا نہیں آباد کوٸی۔پیر میں چبھا ہوا کانٹا اور دل کا ملا ہوا درد چھپانے پر بہت گہرا زخم بنا دیتے ہیں۔اس لیے اپنے دل میں کبھی کوٸی بات مت چھپانا اور کھل کر زندگی جینا ۔دنیا کے چکر میں اپنے خوبوں کو مت توڑناکیونکہ روٹھا ہوا اپنا اور ٹوٹا ہوا سپنا سب سے زیادہ تکلیف دیتی ہیں۔
اندھیرے میں دور سے آنے والے آواز بھیروشی کا کام دیتی ہے۔راستہ تجھے اگر دکھاٸی بھی نہ دے تو اپنے قدم مت روکناتیری منزل تجھے ضرور پکارے گی۔روشنی کی امید ضرور رکھو پر امیدوں پر ہی زندگی مت گزارکچھ کر کے دکھاٶ کم سے کم اپنے حصے کا دیا تو جلاٶ۔
جینا ہےتو ڈر کے مت جیو دکھوں پر رونا چھوڑ دو If you want to live, don't live in fear, stop crying over sorrows
اس دنیا میں اگر خوش رہنا ہے تو یہ بات ہمیشہ یاد رکھنا تمہارے رونے سے ہیاں کسی کو کوٸی فرق نہیں پڑے گا۔تمہارے آنسوٶں کی یہاں کسی کو قدر نہیں ہر کسی کے سامنے بہاو گے تو خود ان کی بےقدری کرو گے۔
زندگی میں اگر جینا ہے تو دکھوں پر مسکرانا سیکھو ہر غم کو گلے لگانا سیکھو امید کے بجھے ہوۓ دیٸے کو پھر سے جلانا سیکھو۔مانا کہ زندگی کی راہیں کچھ آسان نہیں پر مسکر کے چلنے میں بھی کوٸی نقصان نہیں۔اور کسی بھی مصیبت سے مت گھبراو اور یہ ہمیشہ یاد رکھو زندگی میں کامیاب وہی ہوتا ہے جو ناکامیوں پر صبر کرے اور ہمت نہ ہارے۔
دنیا کی ساری چیزیں ٹھوکر لگنے سے ٹوٹ جاتی ہیں مگر انسان تو ٹھوکر لگنے کے بعد ہی بنتا ہے۔ہار اور جیت تو انسان کے اپنے اندر ہوتی ہے مان لو تو ہار ہے اور ٹھان لو تو جیت ہے۔


Post a Comment

0 Comments