برےوقت کی ایک خاصیت ہےکہ آپ کو وہ لوگ بھی صلاح دینے لگ جاتے ہیں جو خود کسی قابل نہیں ہوتے۔ہمیشہ یہ بات یاد رکھنا کہ زندگی میں بہت دور تک جانا پڑتا ہے یہ جانے کے لیے کہ آپ کے نزدیک کون ہے۔
جھوٹی باتوں پر جو لوگ واہ واہ کرینگے وہی ایک دن آپ کو تباہ کریں گے۔کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ میں پسند تو ہوں بہت لوگوں کی لیکن تب جب اہیں میری ضرورت ہوتی ہے۔پریشانکہ میں کسی کا مزاق نہ اڑاو اور خوشی میں کسی کو طعنہ نہ دو اس سے رشتوں میں موجود پیار ختم ہو جاتا ہے۔
اپنی انگلیوں کا استعمال ہمیشہ اپنی گناہوں کو گننے کیلیے کرو دوسروں پر انگلیاں اٹھانے کے لیے نہیں۔یہ ایک کڑوا سچ ہے کہ جب تک خود پر نہ بیتے تب ک دوسروں کا درد کا احساس ہی نہیں ہوتا۔زندگی میں اگر کوٸی کمی رہ جاۓ تو اداس مت ہونا کیونکہ آدھوری خواہشیں ہی جینے کا مزہ دیتی ہے۔
کچھ لوگ پگھل کر موم کی طرح رشتے نبھاتے ہیں اور کچھ لوگ آگ بن کر اسے جلاتے ہی رہتے ہیں۔تالے سے سیکھنا ساتھ نبھانے ک ہنر وہ ٹوٹ تو جاتی ہے پر چابی نہیں بدلتا۔دل سے اترے ہوۓ لوگ اگر سامنے بھی آجاۓ تو نظر ہی نہیں آتے۔ہمیشہ یہ بت یاد رکھنا کہ لفظ انسان کے غلام ہوتے ہیں مگر بولنے سے پہلے،بولنے کے بعد انسان اپنے الفاظ کا غلام بن جاتا ہے۔
کبھی کسی کے ساتھ اتنی امیدیں مت رکھنا کہ امید کے ساتھ تم بھی ٹوٹ جاٶ۔ٹوٹ جاتے ہیں وہ رشتے اکثر جن کو نبھانے کی کوشش اکیلے ہی کی جاتی ہے۔وہ رشتہ کبھی نہیں ٹوٹتا جن میں نبھانے کی چاہ دونوں طرف سے ہو۔کامیاب رشتے کا یہ اصول ہے بھول جاۓ و بات جو فضول ہے۔انسان کو دکھ نہیں توڑتا بلکہ دکھ میں اپنوں کا رویہ اسے توڑ دیتا ہے۔
زرا سی رنجش پر اپنوں کا دامن نہ چھوڑ دینا زندگی بیت جاتی ہے اپنوں کا اپنا بنانے میں۔جب انسان ہی نہیں رہے گا تو اس کی غلطیوں کا کیا کرو گے کس سے روٹھو گے کسے مناٶ گے،کسے معاف کرو گے،کسے سزا دو گے اس لیے جو پاس ہے اس کی قدر کرنا سیکھو۔کچھہنس کر بول دیا کرو کچھ ہنس کر ٹال دیا کرو ۔یوں تو بہت پریشانیاں ہیںتم کو بھی مجھ کو بھی کچھ فیصلے وقت پر ڈال دیا کرو۔
اور زندگی میں ہر روز کچھ نیا سیکھو،نیا سوچو،نیا کرو۔
0 Comments