Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

آنکھیں کھول دینے اور زندگی بدل دینے والی باتیں Eye-opening and life-changing things

آنکھیں کھول دینے اور زندگی بدل دینے والی باتیں Eye-opening and life-changing things

ہم ایک جسم فروش عورت کو طواٸف کہتے ہیں لیکن اس کے جسم سے کھیلنے والی مردوں کو کوٸی نام نہیں دیتے۔

ہم سٹیج ڈراموں میں ہنسانے والوں کو میراثی کہتے ہیں لیکن ان کو دیکھ کر ہنسنے والوں کو کوٸی نام نہیں دیتے۔

ہم کوڑااٹھانے والے کو توفخر سے چوڑا کہتے ہیں لیکن سڑکوں پر گندگی پھیلانے والوں کو کچھ بھی نہیں کہتے۔

ہم رشوت لینے والے کو تو رشوت خور کہتےتھکتے نہیں لیکن اسی کو خود رشوت دے کر اپنے آپ کو کوٸی نام نہیں دیتے۔

ہم حرام کھانے والوں کو حرامی کہتے ہیں لیکن انہی کے گھر جا کر کھانا کھانے والوں کو کچھ نہیں کہتے۔

کیا کبھی ہم بھی اپنے لیے یہی الفاظ استعمال کرنا پسند کریں گے؟خوشی کےلیے کام کرو گے تو خوشی نہیں ملے گی مگر خوش ہو کر کام کرو گے تو خوشی ملے گی۔

انسان کی بہت ساری خوشیاں اس کے انتخاب سے وابستہ ہوتی ہیں۔

جو باتیں تکلیف دیتی ہیں انہیں دل میں رکھنے کے بجاۓ پاٶں کے نیچے رکھیں۔

خود کو خوش رکھنا چاہتے ہو توہر چیز کا لطف اٹھاٶ کسی چیز کا عادی نہ بنو ورنہ عادتیں اکثر زلیل کرتی ہیں۔

ناکام لوگوں کی صحبت میں رہتے ہوۓ آپ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ 

فاصلے بڑھتے ہیں تو غلط فہمیاں بھی بڑھ جاتی ہیں،پھروہ بھی سناٸی دیتا ہے جو کہا بھی نہ ہو۔

دنیا میں وہی کام ناممکن ہے جسے آپ کبھی شروع نہیں کرتے۔

کوشش کے باوجود اگر مطلوبہ چیز حاصل نہ ہو تو مجھ لیں کہ میرے رب کا فیصلہ ہے جو میرے حق میں بہتر ہوگا۔

کہانیوں کے آخر میں سارے مسٸلے ختم ہوجاتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں مساٸل ختم نہیں ہوتے بندہ ختم ہو جاتا ہے۔

اگر کسی کی تکلیف کو دیکھ کر تمہیں بھی تکلیف ہو تو سمجھ لینا تم اللہ کے بہترین انسان ہو اگر دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر تمہیں سکون ملے تو سمجھ لیں تم سے برا انسان کوٸی نہیں۔

اٹل حقیقت ہے کہ مقصد جتنا بڑا ہوتا ہے قربانیاں اتنی زیادہ دینی پڑتی ہیں

جب تمہیں دو لوگوں سے ایک ہی وقت میں محبت ہو جاۓ تو ہمیشہ دوسرے کا انتخاب کرنا اس لیے کہ پہلے سے محبت تھی ہی نہیں اگر ایسا ہوتا تو محبت کے لیے دوسرے شخص کی ضرورت نہ پڑتی۔

خوفناک لمحات وہ ہوتے ہیں جب ہر چیز میسر ہو سواۓ زہنی سکون کے۔

جن مردوں کو یہ لگتا ہے کہ عورت کو رلانے ،تڑپانے،ترسانے سے اسکی محبت شدت اختیار کرتی ہے تو یہ انکی بہت بڑی غلط فہمی ہے جب عورت آنسو بہاتی ہے تو رفتہ رفتہ اسکی آنکھوں سے آپکی محبت بہہ جاتی ہے اور جس دن صبر آگیا آنسو ختم محبت ختم۔

ہم بھی عجیب لوگ ہیں گزارا مزاج کے ساتھ کرنا ہوتا ہے پسند شکلیں دیکھ کر کرتے ہیں۔

لاہا کبھی خراب نہیں ہوتا اسطرح انسان کو کوٸی برباد نہیں کر سکتا  اسکی سوچ اور دوسروں سے امیدیں اسے برباد کر دیتی ہیں۔



Post a Comment

0 Comments