دل کا صرف ایک دروازہ ہوتا ہے۔دل می صرف آنے کا راستہ ہوتا ہے جانے کا کوٸی راستہ نہیں ہوتا.اسلیے اس لیے جو بھی دل سے جاتا ہے وہ دل توڑ کر ہی جاتا ہے۔ہمیشہ یہ بات یاد رکھنا جو تمہارا ہوتا ہے وہ تمہارے پاس واپس آجاتا ہے اور جو تم چھنتے ہو وہ تم سے چھین لیا جاتا ہے۔
ہمارے کڑوے الفاظ لوگوں کو بہت جلدی چبھ جاتے ہیں لیکن ہمارا صاف دل کسی کو دکھاٸی نہیں دیتا۔چپ رہ کر سہتے رہو تو آپ بہت اچھے ہو اور اگر آپ بول پڑے تو آپ سے برا کوٸی نہیں۔مانا کہ کسی سے زیادہ ناراض نہیں رہنا چاہیے لیکن جب سامنے والے کو ہماری ضرورت ہی نہیں تو زبردستی کے رشتے رکھنے سے کوٸی مطلب ہی نہیں۔
ایک اچھے رشتے میں ایک دوسرے کو وقت دیا جاتا ہےجھوٹے وعدے نہیں۔س دن ہم یہ سمجھ جاٸینگے کہ سامنے والا غلاط نہیں بس اسکی سوچ ہم سے الگ ہے اس دن زندگی سے بہت سے دکھ ختم ہو جاٸیں گے۔کچھ لوگ اتنا اچھا سبق سیکھا جاتے ہیں کہ پھر زندگی میں کچھ اور سیکھنے کی چاہت ہی نہیں رہتی۔
پتہ نہیں یہ کیسی دنیا ہے یہاں برے لوگ کو موقع اور اچھے لوگوں کو دھوکہ ہی ملتا ہے۔یہ احساس بھی کتنا کڑوہ ہے کہ آپ کے کٸی دوست ہوں اور ان میں سے ایک بھی دوست نہ ہو۔ہمیہشہ یہبات یاد رکھنا بھیڑ میں سب لوگ اچھے نہیں ہوتے اور اچھے لوگوں کی کبھی بھیڑ نہیں ہوتی۔ جو کھو گیا اس کے لیے رویا نہیں کرتے جو پالیا اس کو کھویا نہیں کرتے۔
ان کے ہی ستارے چمکتے یں اس دنیا میں جو مجبوریوں کا رونا رویا نہیں کرتے۔کچھ تقدیر ہار گٸی کچھ سپنے ٹوٹ گٸے۔کچھ غیروں نے بربادکیا کچھ اپنے روٹھ گٸے۔کیسے گذر رہی ہیں یہ سب پوچھتے ہیں کیسے گذارتے ہو یہ کوٸی نہیں پوچھتا۔
ساری عمر کوٸی جینے کی وجہ نہیں پوچھتا لیکن مرنے والے دن سب پوچھتا ہے کیسے مرا۔کسی کو اپنا اتنا بھی وقت نہ دو کہ وہ وقت آنے پر آپ کی اہمیت ہی بھول جاۓ۔جھوٹ کہتے ہیں لوگ کہ ہم سب مٹی سے بنتے ہیں۔میں کٸی اپنوں سے واقف ہوں جو پتھر سے بنے ہیں۔درد کی بھی ایک اپنی ادا ہے یہ سہنے والوں پہ فدا ہے۔
0 Comments