احساس زمہ داری بلتستان پلانٹیشن
سکردو ڑسٹرک
آپ جانتے ہیں احساس زمہ داری ایک ایسے ادارے کا نام ہے جو ہیلتھ،ایجوکیشن اور پلانٹیشن پر کام کرتے ہیں اور انشااللہ بہت جلد سکردو میں ایک اہم پلانٹیشن احساس زمہ داری ویلینٹر کے ذریعے کرنے جارہے ہیں جس میں پہلا پروجیکٹ سکردو ڈسٹرک کے تمام گاٶں میں ایک ہی وقت میں دس ہزار پودے لگاٸے جاٸیں گی۔اس سے پہلے احساس زمہ داری سکردو ڈسٹرکٹ کے تما ویلینٹرز کو ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پھلدار پودے تحفتاً پیش کیے جاٸیں گے۔چھے مارچ دو ہزار ایکیس کو ایگرکلچر آفس سکردو میں ایک تقریب منعقد کرینگے جس میں ڈی ڈی ایگریکلچر اور متعلقہ محکمے کے سربراہان شریک ہونگے۔
احساس زمہ داری پاکستان محکمہ جنگلات اور محکمہ زراعت کے مشکور و ممنون ہیں کہ انہوں نے احساس زمہ داری کے اس پروجکٹ کو پاۓ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ہم امید کرتے ہیں آٸندہ بھی احساس زمہ داری کےساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔احساس زمہ داری پاکستان ڈسٹرک سکردو بہت جلد اپنے تمام پروجکٹس کو پورے بلتستان میں شروع کرینگے۔
١۔تعلیم
اس بات سے سب اتفاق کریں گے کہ تعلیم معاشرے کا آولین ترجیح ہے اور بنا تعلیم کے کوٸی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پہ گامزن نہیں ہو سکتی۔اس بات کو پاۓ تکمیل تک پہنچانے کے لیے احاس زمہ داری پاکستان سکردو ڈسٹرک معاشرے میں تعلیم کی شعور و اگاہی سے متعلق پورے بلتستان میں اگاہی مہم شروع کرینگے۔اس سلسلے میں احساس زمہ داری کے تمام ویلینٹرزپیش پیش ہونگے۔تعلیم ہی کی وجہ سے ہمارے اندر ادب وشائستگی آتی ہے ، ہمیں رہنے سہنے کا ڈھنگ ، بات چیت کا طریقہ معلوم ہوتا ہے ، اچھے برے کی شناخت اور تمیز ہوتی ہے ،تعلیم ہی کی بدولت ہمارے اندر زندگی میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ اور حوصلہ پیدا ہوتا ہے ، تعلیم کے بغیرآدمی بسااوقات بے کار وبے بس ہوجاتا ہے، کبھی کبھی تو اسے اپنا پیٹ پالنے میں بھی دشواری ہوتی ہے ،ان پڑھ اور جاہل کی مثال اس دور میں ایک اندھے اور نا بینا سے کچھ کم نہیں،ایک اندھا آدمی ہر کام میں دوسرے کا محتاج ہوتاہے ، سہارے کے بغیر اس کی زندگی کی گاڑی نہیں چل سکتی ، اسی طرح جاہل آدمی کو بھی ہر جگہ سہارے کی ضرورت پڑتی ہے ، زندگی کے ہر شعبہ میں وہ دوسرے کا محتاج ہوتاہے۔احساس زمہ داری پاکستان اپنی تمام تر کاوشیں معاشرے میں تعلیم کی اگاہی کے لیے سر انجام دینگے۔
٢۔ صحت
احساس زمہ داری پاکستان کا دوسرا پروجکٹ صحت کے حوالے سے ہے جس کے لیے احساس زمہ داری پاکستان کے ویلینٹرز موشرے میں صحت وصفاٸی کے حوالے سے اگاہی مہم کریں گے۔اس ضمن میں ویلینٹیر گھر گھر جا کر صحت اور صفاٸی کے حوالے سے خصوصی مہم چلاٸنگے
٣۔شجرکاری
درخت لگانا زمینی ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے بہت فاٸدہ مند ہیں اور انسانیت کی خدمت کا بھی اعلٰی زریعہ ہے۔ثواب بھی ہے۔بہترین صدقہ جاریہ بھی ہے۔اور احساس زمہ داری پاکستان کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔اور اس شجرکاری مہم میں محکمہ جنگلات اور محکمہ زراعت کی تعاون سے بیت جلد شجرکاری مہم شروع کرینگے۔
0 Comments