سردیوں کا موسم ختم ہوتے ہی یعنی جنوری فروری کے بعد سکردو میں بہار کا موسم اپنا حسین روپ دیکھاتی ہے۔
اور اس موسم میں کتپناہ جھیل کی حسن اور بھی دلکش ہو جاتی ہیں چونکہ جھیل میں پانی زخیرہ ہوتا ہے اور اپریل تک چونکہ اس جھیل کا پانی گاٶں میں کھیتوں کے استعمال لےلیے کم استعمال ہوتا ہے اس وجہ سے پانی بھرارہتا جس سے اس جھیل کی حسن میں اور بھی نکھار آجاتی ہیں۔
سرد صحرا اور دلکش لیک، جسے کاتپانا یا بیاماناقپو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، دنیا کے سب سے اونچے صحراؤں میں
گنا جاتا ہے اور ساتھ میں خوبصورت لیک،جو سکردو ، گلگت بلتستان پاکستان میں واقع ہے−
اس جھیل کے کنارے پہ ایک نہایت خوبصورت ہوٹل بناٸی ہے جس کا نا لیک ویو ریسٹورنٹ رکھا گیا ہے یہاں پر ٹورسٹ بہت لطف اٹھاتے ہیں اور رہاٸش کے لیے بھی یہاں صاف ستھرے کمرے موجود ہیں۔
گلگت بلتستان میں یہ جھیل حسن کے اعتبار سے دل خیرہ کر دینے والی جہگوں میں سے ایک جگہ ہے ۔اس جھیل میں بہار کے موسم میں بہت زیادہ مرغابیاں آجاتے ہیں جس سے اس جھیل کی دلکشی اور بھی بڑھ جاتی ہیں
0 Comments