Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

میاں بیوی اور انکا ہنی مون Husband and wife and their honeymoon

میاں بیوی اور انکا ہنی مون Husband and wife and their honeymoon

کل رات ایک ساتھی کا پیغام موصول ہوا کہ آپ کی تحاریر شوق سے پڑھتا ہوں، دو ہفتوں بعد میری شادی ہے، شادی کے بعد ہنی مون پر جانا چاہتا ہوں، ہنی مون سے متعلق تھوڑی رہنمائ فرمایئں، حضرت سے اجازت لیکر انکا سوال اور میرا جواب گروپ میں پوسٹ کر رہا ہوں تاکہ دیگر ساتھیوں کی بھی رہنمائ ہوجاۓ۔

اول تو واضح کرتا چلوں کہ دین اسلام میں دور دور تک "ہنی مون" کا کوئ کانسیپٹ نہیں ہے، یہ خالصتاً مغربی کلچر ہے، رسول اللہﷺ کبھی بھی نکاح کے فوراً بعد کسی بھی زوجہؓ کے ساتھ گھومنے نہیں گۓ، ہاں البتہ رسول اللہﷺ جہاں کہیں سفر پر جاتے تو بیوی کو ساتھ لیکر جاتے تھے خواہ وہ جہادی سفر ہو، تجارتی سفر ہو، رسول اللہﷺ اپنی ازدواج کو سفر پر لے جایا کرتے تھے، یعنی بیویوں کی سیر و تفریح کا خوب اہتمام فرمایا کرتے تھے۔

بات واضح ہوئ کہ "ہنی مون" کا اسلام سے کوئ تعلق نہیں، لیکن اگر کوئ ساتھی نکاح کے فوراً بعد بیوی کے ساتھ کہیں بھی گھومنے جانا چاہتا ہے تو بلکل جا سکتا ہے اس میں شریعت کی کوئ قید نہیں، خوشی سے جا سکتا ہے، اتنا ہی نہیں رب تعالی بھی اس شخص سے بے حد خوش ہوتے ہیں جو بیوی کی سیر و تفریح کے لیے اقدامات کرتا ہے۔ بسس بات مختصر یہ ہے کہ اس "ہنی مون" کو شادی کا حصہ نا سمجھا جاۓ، فرض نا سمجھا جاۓ، ضروری نا سمجھا جاۓ کہ شادی ہوگئ ہے تو بس اب ہنی مون پر جانا ہی ہے، یہاں آکر بات خراب ہوجاۓ گی کیوں کہ پھر یہ باقاعدہ ایک رسم بنتی چلی جاۓ گی، ویسے ہی ہماری شادیوں میں بے تحاشہ فضول رسمیں پائ جاتی ہیں۔

آج بھی کچھ گھروں میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہوجاتے ہیں کہ آپ مجھے ہنی مون پر لیکر نہیں گۓ، یا فلاں جگہ جانا تھا آپ فلاں جگہ لے گۓ، یا اتنے دن کا ٹوور تھا لیکن آپ جلدی لے آۓ وغیرہ وغیرہ، لہذا اس ہنی مون کو لازمی نہ سمجھا جاۓ ورنہ آگے آنے والی نسلوں کے لیے شدید نقصان کا باعث بنے گا۔

دوسری اہم بات یہ کہ ہنی مون بظاہر دو لفظ ہیں لیکن ان دو الفاظ کے پیچھے مقصد کو سمجھیں تو خود میاں بیوی آپس میں شرما جایئں گے، اتنا ہی نہیں اگر آپ کسی کو کہیں کہ ہنی مون پر جارہے ہیں تو اسکے ذہن میں یہ کبھی نہیں آۓ گا کہ گھومنے جارہے ہیں بلکہ الگ ہی قسم کی فلمیں چل پڑیں گی جو کہ نہایت غیر مناسب ہیں، لہذا کسی کے بھی سامنے "ہنی مون" کہنا میرے خیال سے ٹھیک نہیں ہوگا۔

آپ سیدھے سادھے الفاظ استعمال کریں کہ بیوی کے ساتھ گھومنے جارہا ہوں، یہ بولنے اور سننے میں بھی اچھا لگے گا، لفظ "ہنی مون" استعمال کرنا ٹھیک نہیں۔

اور میرا ہمیشہ یہی مشورہ ہوتا ہے کہ میاں بیوی نکاح کے بعد گھومنے پھرنے کے بجاۓ پہلی فرصت میں "عمرہ" کرنے کو ترجیح دیں، نوبیاہتا جوڑا ہے، نئ ازدواجی زندگی ہے تو اس سے بڑھ کر کیا ہو سکتا ہے کہ نئ ازدواجی زندگی زندگی کی شروعات میں طواف کعبہ نصیب ہوجاۓ، غلاف کعبہ ہاتھ میں آجاۓ، روضہ رسولﷺ پر حاضری ہوجاۓ، اور ان سعادتوں کی بدولت ساری زندگی رب تعالی کی خصوصی برکتیں اور رحمتیں نوبیاہتے جوڑے پر نازل ہوتی رہیں گی اور اس سے بڑھ کر خوبصورت ہنی مون کوئ نہیں ہوسکتا۔

رب تعالی عمل کی توفیق عطا فرماۓ۔ آمین

Post a Comment

0 Comments