( ستونت کور )
ارغوانی سن برڈ Purple Sunbird:
شوخ و چمکدار خوبصورت ارغوانی رنگ کے اس ننھے پرندے کا سائنسی نام Cinnyris asiaticus ہے۔۔۔۔تاہم اس کا یہ شوخ و چمکدار رنگ صرف نر میں ہوتا ہے۔ مادہ زرد و زیتونی رنگ پے مشتمل ہوتی ہے۔
۔
جغرافیائی رینج:
یہ سن برڈ پاکستان 🇵🇰 بھارت ، افغانستان، بحرین، بنگلہ دیش، بھوٹان ، کمبوڈیا ، چین، ایران، عمان، لاوس، نیپال، کویت، سری لنکا، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور ویتنام میں ملتا ہے۔
۔
مسکن:
اس کا مسکن جنگلی و نیم جنگلی علاقے، باغات، جھاڑ اور زرعی زمینیں ہیں۔
۔
جسمانی پیمائشیں:
سائز۔۔۔ 9 سم سے 11 سم۔
وزن۔۔5 سے 7 گرام۔
۔
عمر:
آزادی میں 7 سال اوسط۔
چڑیا گھر میں 10 سال تک ۔
۔
خوراک:
ارغوانی سن برڈ کی خوراک بنیادی طور پر پھولوں کے نیکٹر پر مشتمل ہے۔
اس کے علاوہ اسے کیڑے مکوڑے اور کچھ جنگلی پھل کھاتے بھی دیکھا گیا ہے۔
۔
رہن سہن اور بریڈنگ:
پرپل سن برڈ کا بریڈنگ سیزن مختلف خطوں میں مجموعی طور جنوری سے جون تک رہتا ہے۔
اس کا گھونسلہ صرف مادہ ہی بناتی ہے جسے پودوں کے ریشوں، کائی، درختوں کی چھال کے ٹکڑوں اور مکڑی کے جالوں سے 10 دن کے عرصے میں بنایا جاتا ہے۔
فی سیزن مادہ سن برڈ 2 سے 3 انڈے دیتی ہے جنہیں 17 دن تک سینے کے بعد چوزے نکلتے ہیں ۔
۔
بقائی کیفیت:
جنگلات کی کٹائی اور قدرتی مسکن کی تباہی کی وجہ سے اس کی آبادی میں کمی دیکھنے کو آئی ہے تاہم ابھی تک اس کی نسل کو کوئی سنجیدہ خطرات لاحق نہیں ہیں۔
۔
پرندے قدرت کا حسن ہیں۔۔۔۔ان کی حفاظت کریں!
جنگلات کی کٹائی کی سختی سے روک تھام کو یقینی بنائیں۔
0 Comments