Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

Deosai National Park(Roof Of The World)

Deosai National Park(Roof Of The World)
گلگت بلتستان کا ایک خوبصورت مقام دیوساٸی جیسے زمین کا چھت بھی کہا جاتا ھے۔خوبصورتی کے لحاظ سے دیوساٸی پورے خطے میں اپنا ایک الگ مقام رکھتا ھے۔موسم گرما میں ہر طرف سبزہ اور ہریالی،بہتے پانی اس جگے کی خوبصورتی میں مزید نکھار پیدا کرتا ھے۔دیوساٸی علاقاٸی اور خطے کے لحاظ سے دنیا کے بلند ترین مقام میں شمار کیا جاتا ھے۔چاندنی راتوں میں اگر سیاح دیوساٸی میں وقت گزاریں تو چودھویں کی چمکتی چاند ایسا احساس دلاتا ھے جیسے چاند کو چھونے کی آرزو ھو۔کیونکہ دیوساٸی ٹاپ سے چمکتا ھوا چاند بلکل قریب دکھاٸی دیتا ھے۔جون جولاٸی کے سخت گرمی کے موسم میں بھی دیوساٸی میں ٹھنڈ کا سماں رہتا ھے۔یہاں کے قدرتی جانور و حشرات ماحول کو اور زیادہ قدرتی بناتا ھے۔جس میں گلہری عموماً دیکھاٸی دیتا ھے۔علاوہ ازیں ٹراوٹ مچھلی جوکہ دنیا میں نایاب مانا جاتا ھے یہاں وافر مقدار میں پاٸے جاتے ہیں۔اور جو لوگ وہاں پر  فیشنگ کرتے ہیں ان احباب سے گزارش ھے کہ احتیاط بھی کیا کریں کیونکہ مچھلی کی مہک پا کر اثر سفید ریچھ ان جگہوں کا رخ کرتے ہیں جو انسانی جان کے لیے خطرہ ثابت ھو سکتا ھے۔موسمِ سرما میں پورے علاقہ خصوصاً دیوساٸٕ برف کی سفیدچادر اوڑھ لیتا ھے۔یہاں تو گرمیوں میں بھی بہت ٹھنڈ ھوتی ہے۔موسم سرما کی ٹھنڈ تو خون جما دینے والی سردی کہلاتا ھے جہاں پہ سردی کا ٹمپریچر منفی پینتالیس 45 تک جا پہنچتا ھے۔دیوساٸی کے شمال کے جانب سٹی سکردو،مغرب کے جانب گلگت اور جنوب مشرقی جانب استور اور گلتری کا خوبصورت علاقہ واقع ھے۔دیوساٸی اور سکردو کے درمیان میں سدپارہ کا خوبصورت گاٶں واقع ھے۔سدپارہ گاٶں کے عقب میں سدپارہ جھیل کا خوبصورت قدرتی منظر دیکھنے کو ملتا ھے جوکہ پورے علاقہ اسکردو کو پانی و بجلی فراہم کرنے کا سب سے قدیمی اور بڑا زریعہ ھے۔پورے علاقے کو پینے کا صاف اور میٹھا پانی ایسی جھیل سے فاہم کیا جاتا ھے۔اور موجودہ دور میں زراٸع ابپاشی کے نظام میں جدت لانے کے لیے پاک چین دوستی کی وساطت سے نہری نظام کا بھی راٸج کر دیا گیا ھے جوکہ اہل علاقے کے لیے نہایت خوش آٸند بات ھے۔نامور کوہ پیما حسن سدپارہ مرحوم کا تعلق بھی سدپارہ سے تھا۔جنہوں نے بغیر آکسیجن ماونٹ ایورسٹ سر کیا تھا۔جو تاریخ کے اوراق میں درج ہے۔

Post a Comment

2 Comments